خلع

شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

فتوی نمبر :
70323
| تاریخ :
2024-01-15
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

شوہر نے خلع کے لئے سائن نہیں کرا تو کیا خلع واقع ہوگئی ہے ؟ جبکہ شوہر نہیں ختم کرنا چاہتا تھا اور نہ ہی میں ، میں واپس بھی جانا چاہتی ہوں ، لیکن گھر والے مجھ سے زبردستی کررہے ہیں ، 15 فروری کو ہوئی تھی لیکن ہم سے پہلے میں اور میرے شوہر ہم نے بہت کہا کہ ختم نہ کریں ، لیکن نہیں مانا کوئی ، میں نے فتوی بھی دیکھا تھا کہ شوہر راضی نہ ہو تو نہیں ہوسکتی ، اور نکاح کے وقت شریعت میں طلاق کی کالم میں " نہیں " لکھا گیا ہے تو اس حساب سے بھی میں نہیں لے سکتی، مجھے واپس جانا ہے ، میرے شوہر نے ہر طرح سے معافی مانگی ہے ،لیکن میرے گھر والے نہیں سن رہے، میں واپس جانا چاہتی ہوں ، میں نے جلد بازی کرکے اپنا گھر چھوڑا ، میرے ہی کہنے پر میرے گھر والوں نے یہ قدم اٹھایا لیکن صلح کا کہنے کے باوجود وہ سن نہیں رہے ، پلیز مجھے واپس جانا ہے ، ایک مفتی صاحب نے بھی کہا کہ آپ جاسکتی ہیں، میرے شوہر نے بھی جامعہ اشرفیہ کے مفتی سے بات کری تھی انہوں نے بھی کہا کہ آپ بُلوا لیں نکاح ہوجائیگا سب صحیح ہوجائیگا معاملہ ، میں نے استخارہ بھی کرا تھا میرے مفتی صاحب کے کہنے کے بعد حق میں آیا تھا ، لیکن میری نہیں سن رہا کوئی ، میری مدد کریں جزاک اللہ میں بہت تکلیف میں ہوں۔ جزاک اللہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس کی درستگی کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے لہٰذا اگر سائلہ کے شوہر یا اس کی جانب سے مقرر کردہ وکیل نے واقعۃً خلع کے کاغذات پر نہ دستخط کیے ہوں ، اور نہ ہی اس پر رضامندی کا اظہار کیا ہو تو ایسی صورت میں عدالت کی جانب سے جاری کردہ یکطرفہ خلع کی ڈگری سے چونکہ میاں بیوی کا نکاح ختم نہیں ہوا ، بلکہ بدستور برقرار ہے ، اس لئے میاں بیوی بغیر تجدیدِ نکاح کیے حسبِ سابق ساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں ، جبکہ سائلہ کے گھر والوں کا شوہر کے معافی اور صلح صفائی کی کوشش کے باوجود سائلہ کے چاہتے ہوئے بھی اس کا شوہر کے ساتھ گھر بسنے نہ دینا شرعاً ناجائز ہے ، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار بھی ہورہے ہیں ، جس پر انہیں بصدقِ دل توبہ و استغفار کرتے ہوئے میاں بیوی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا راہ ہموار کرنی چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاصؒ: قال اصحابنا انھما لایجوز خلعھما الا برضی الزوجین لان الحاکم لا یملک ذلک فکیف یملکہ الحکمان ( الی قولہ ) وکیف یجوز للحکمین ان یخلعا بغیر رضاہ و یخرجا المال عن ملکھا اھ (ج2 ص191باب الحکمین کیف یعملان ط:اکیڈیمی لاھور باکستان)۔
وفی رد المحتار تحت ( قولہ و شرطہ کالطلاق ) وھو اھلیۃ الزوج وکون المرأۃ محلاً للطلاق منجزا،او معلقا علی الملک واما رکنہ فھو کما فی البدائع،اذا کان بعوض الایجاب والقبول لانہ عقد علی الطلاق بعوض،فلا تقع الفرقۃ،ولا یستحق العوض بدون القبول الخ ( ج3 ص441 باب الخلع ط: سعید )۔
وفی فتاوی التاترخانیۃ : فی المخلص والایضاح:الخلع عقد یفتقر الی الایجاب والقبول یثبت الفرقۃ ویستحق علیھا العوض الخ ( ج5 ص5 کتاب الطلاق الفصل السادس عشر فی الخلع ط:زکریا )۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70323کی تصدیق کریں
1     1995
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات