السلام عليكم ورحمت الله وبركاتہ! احرام کی حالت میں پیپسی یا سیون اپ جیسے مشروبات اور پودینہ کے پتے والی چائے پی سکتے ہیں؟ کیا اس سے دم یا صدقہ واجب ہو جاتا ہے؟
واضح ہو کہ پیپسی ، سیون اپ جیسے مشروبات اور پودینہ کے پتے والی چائے عام مشروبات کی طرح ہے اس میں کوئی خوشبو شامل نہیں ہوتی بلکہ اس کا ایک مخصوص ذائقہ ہوتا ہے،لہذا احرام کی حالت میں اس کے پینے کی وجہ سے کوئی دم یا صدقہ واجب نہیں ہوگا۔
کما فی غنیۃ الناسک: و لا بأس بأن یتکلم فیہ بکلام یحتاج إلیہ بقدر الحاجۃ، و یشرب و یفعل کل ما یحتاج إلیہ الخ (فصل و أما مباحات الطواف، ص: 125، ط: ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ)۔
و فیھا ایضاً: و لہ أکل طعام (الی قولہ) و أکل الزیت، و الشیرج، و إستعاطھما، و التداوی بھما الخ (فصل فی مباحات الاحرام، ص: 93، ط: ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ)۔