تحذیر الناس اور تقویت الایمان کیسی کتا بیں ہیں؟ 2- جو آدمی یہ کہے کہ اللہ جھوٹ بول سکتا ہے، (نعوذ باللہ من ذالک) تو اس کے بارے میں کیا اسلامی فیصلہ ہے؟ جزاک اللہ خیر
مذکور دونوں کتابیں علماء حق کی تصنیف کردہ اور اپنے مضامین و موضوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، مگر علمی مصطلحات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے بعض کم فہم لوگوں کو ان میں اشکال ہونے لگتا ہے، اور کج فہم اور اہل ذیغ ان کی عبارات کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے مسلمانوں کو گمراہ اور اپنے متبعین کو خوش کرتے رہتے ہیں۔
جو شخص یہ کہے کہ اللہ تعالٰی جھوٹ بولتا ہے، وہ نصوص شرعیہ کے مخالف عقیدہ رکھنے کی وجہ سے کافر ہے، مگر سوال میں مذکور جملہ کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالٰی جھوٹ بولنے پر قادر ہے، اور اس کی قدرت میں کسی مسلمان کو شبہ نہیں، اگرچہ وہ بالفعل ایسا نہیں کرتا، اور نہ ہی کریگا، اس لئے مذکور الفاظ بولنے والے کو مطعون نہیں کیا جاسکتا ہے ،