السلام علیکم! معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا فرض ادا کرنے کے لیے اذان کا ہونا ضروری ہے یا صرف وقت کا ہو جانا کافی ہے؟
اگرچہ دخولِ وقت کے بعد ادائیگی نماز بلاشبہ جائز اور درست ہے، تاہم اس سے قبل اگر اذان دے دی جائے تو یہ ایک مستحب عمل بھی ادا ہو جائےگا، اور اس کے لیے محلہ کی اذان بھی کافی ہو جائےگی۔
ففی الفتاوى الهندية: الأذان سنة لأداء المكتوبات بالجماعة.كذا في فتاوى قاضي خان وقيل: إنه واجب والصحيح أنه سنة مؤكدة. كذا في الكافي وعليه عامة المشايخ. هكذا في المحيط. اھ (1/ 53)