اگر کسی عورت کا شوہر ہمبستری کے قابل نہ ہو اور بیوی کے قریب گئے ہوئے دو سال کا عرصہ گزر گیا ہو تو کیا عورت طلاق لیے بغیر دوسرا نکاح کر سکتی ہے ؟ یا طلاق لینا لازم ہے ؟ اور اگر مرد طلاق نہ دے تو کیا کریں؟ اور اگر طلاق ہو جائے، تو کیا پھر بھی عدت کرنی ہوگی ؟ جب کہ ہمبستری کیے ہوئے دو سال گزر گئے ہیں۔
نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطابق دو سال پہلے شوہر جماع کے قابل تھا اور عورت کے ساتھ جماع کیا تھا۔
واضح ہو کہ اگر کوئی شخص نکاح کے بعد ایک مرتبہ بھی حقوق زوجیت ادا کر لیتا ہے، اور پھر وہ کسی عارض کی وجہ سے حقوقِ زوجیت ادا کرنے سے عاجز آ جاتا ہے، تو محض اس بنیاد پر عورت کو فسخ نکاح کا حق حاصل نہیں ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں جب شوہر دو سال پہلے جماع پر قابل تھا ،لیکن اب ہمبستری سے عاجز ہو چکا ہے تو اس کی وجہ سے اگرچہ اس کی بیوی کو فسخ نکاح کا اختیار حاصل نہ ہوگا،اور وہ اپنے شوہر سے طلاق لیے بغیر دوسری جگہ نکاح نہیں کر سکتی ہے تاہم بیوی کیلئے اگر ازدواجی تعلق کے بغیر پاکدامنی کے ساتھ زندگی بسر کرنا ممکن نہ ہو اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ اس کیفیت میں مزید زندگی گزارنا نہ چاہتی ہو اور شوہر بھی علاج معالجہ کے باوجود ازدواجی تعلق قائم کرنے پہ قادر نہ ہو تو ایسی صورت میں عورت اپنے شوہر سے طلاق یا خلع کے ذریعہ علیحدگی حاصل کر کے عدت مکمل کرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے،اور اس سلسلہ میں شوہر کے لئے رکاوٹ بننا بھی درست نہ ہوگا۔
کما فی الدر المختار: ( فلو جب بعد وصولہ الیھا ) مرۃ ( أو صار عنیناً بعدہ ) أی الوصول ( لا ) یفرق لحصول حقھا بالوطء مرۃ الخ ( باب العنین و غیرہ، ج: 3، ص: 495، ط: سعید )۔
و فی رد المحتار: تحت: (قوله ويسقط حقها بمرة) قال في الفتح: واعلم أن ترك جماعها مطلقا لا يحل له، صرح أصحابنا بأن جماعها أحيانا واجب ديانة، لكن لا يدخل تحت القضاء و الإلزام إلا الوطأة الأولى ولم يقدروا فيه مدة.
ويجب أن لا يبلغ به مدة الإيلاء إلا برضاها وطيب نفسها به. اهـ. قال في النهر: في هذا الكلام تصريح بأن الجماع بعد المرة حقه لا حقها اهـ. قلت: فيه نظر بل هو حقه وحقها أيضا، لما علمت من أنه واجب ديانة. قال في البحر: وحيث علم أن الوطء لا يدخل تحت القسم فهل هو واجب للزوجة وفي البدائع: لها أن تطالبه بالوطء لأن حله لها حقها، كما أن حلها له حقه، وإذا طالبته يجب عليه ويجبر عليه في الحكم مرة والزيادة تجب ديانة لا في الحكم عند بعض أصحابنا وعند بعضهم تجب عليه في الحكم الخ ( باب القسم، ج: 3، ص: 202، ط: سعید )۔
و فی الھندیۃ: هي انتظار مدة معلومة يلزم المرأة بعد زوال النكاح حقيقة أو شبهة المتأكد بالدخول أو الموت كذا في شرح النقاية للبرجندي. رجل تزوج امرأة نكاحا جائزا فطلقها بعد الدخول أو بعد الخلوة الصحيحة كان عليھا العدة كذا في فتاوى قاضي خان الخ ( الباب الثالث عشر فی العدۃ، ج: 1، ص: 526، ط: ماجدیۃ )۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0