احکام عدت

عدتِ وفات کے دوران خاتون کا گھر سے باہر نکلنا

فتوی نمبر :
86239
| تاریخ :
2025-09-18
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

عدتِ وفات کے دوران خاتون کا گھر سے باہر نکلنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میری والدہ کی عمر 70 سال ہے۔ میرے والد صاحب کا انتقال 28 اگست کو ہوا ہے اور میری والدہ اس وقت عدت میں ہیں۔ والدہ اور والد دونوں اکیلے گھر میں رہتے تھے، لیکن والد صاحب کو فالج کا اٹیک آنے کے بعد میں انہیں اپنے گھر لے آئی تھی۔ وہ تقریباً پندرہ دن میرے گھر میں رہے، علاج بھی ہوتا رہا اور جب وہ ہوش و حواس میں تھے تو خود بات چیت کرتے اور اپنے معمولات بھی کرتے تھے۔ یعنی وہ میرے گھر میں ہی شفٹ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں دوسرا اسٹروک ہوا اور وہ اسپتال میں داخل ہوئے جہاں پندرہ دن کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ اس وقت میری والدہ بھی میرے گھر میں ہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہکیا میری والدہ عدت کا زمانہ میرے ہی گھر میں مکمل کریں گی جہاں وہ پہلے سے مقیم ہیں؟ اگر دورانِ عدت میری دوسری بہن کو مجبوری کی وجہ سے اسکے بچے گھر پر اکیلے ہوں ،اسے والدہ کی ضرورت ہو اور والدہ کو تقریباً دس دن کے لیے اس کے پاس جا کر رہنا پڑے تو کیا شرعاً یہ اجازت ہوگی؟ کیا میری والدہ دن کی روشنی میں میرے گھر سے نکل کر دوسری بیٹی کے گھر جا سکتی ہیں، جہاں کوئی نامحرم بھی موجود نہیں ہوگا، اور وہاں کچھ دن (تقریباً دس دن) قیام کرسکتی ہیں؟ براہِ کرم اس مسئلے پر شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ متوفی عنہا زوجہا( وہ عورت جس کے شوہر کا انتقال ہواہو ) کے لئے قرآن و سنت کی رو سے چار ماہ دس دن عدت گزارنا اس گھر میں جس میں وہ شوہر کی زندگی میں رہتی تھی لازم اور ضروری ہے ، بغیر کسی شدید عذر کے اس گھر سے نکلنا اس کے لیے جائز نہیں ۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کی والدہ پر شوہر کے گھر میں ہی عدت مکمل کرنا لازم اور ضروری ہے ، بغیر کسی شدید عذر کے سائلہ کی والدہ کے لیے اس گھر سے نکلنا جائز نہیں ، جبکہ سوال میں ذکر کردہ عذر کو بظاہر شرعی عذر سے تعبیر کرنا مشکل ہے ، اس لیے بہتر یہی ہے کہ سائلہ کی والدہ عدت مکمل کیے بغیر بیٹی کے گھر جانے سے گریز کریں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : على المعتدة ‌أن ‌تعتد ‌في ‌المنزل ‌الذي يضاف إليها بالسكنى حال وقوع الفرقة والموت كذا في الكافي. لو كانت زائرة أهلها أو كانت في غير بيتها لأمر حين وقوع الطلاق انتقلت إلى بيت سكناها بلا تأخير وكذا في عدة الوفاة كذا في غاية البيان.إن اضطرت إلى الخروج من بيتها بأن خافت سقوط منزلها أو خافت على مالها أو كان المنزل بأجرة ولا تجد ما تؤديه في أجرته في عدة الوفاة فلا بأس عند ذلك أن تنتقل، وإن كانت تقدر على الأجرة لا تنتقل اھ (‌‌الباب الرابع عشر في الحداد ج1، ص 535، ط دار الفکر )-
و فیھا أیضاً : المعتدة إذا كانت في منزل ليس معها أحد وهي لا تخاف من اللصوص ولا من الجيران ولكنها تفزع من أمر المبيت إن لم يكن الخوف شديدا ليس لها أن تنتقل من ذلك الموضع، وإن كان الخوف شديدا كان لها أن تنتقل كذا في فتاوى قاضي خان.اھ (‌‌ الباب الرابع عشر في الحداد،ج:1، ص: 535، ناشر: المطبعۃ الأنصاریۃ )-
و فی الھدایۃ : وعلى المعتدة ‌أن ‌تعتد ‌في ‌المنزل ‌الذي يضاف إليها بالسكنى حال وقوع الفرقة والمو ت" لقوله تعالى {لا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ} والبيت المضاف إليها هو البيت الذي تسكنه ولهذا لو زارت أهلها وطلقها زوجها كان عليها أن تعود إلى منزلها فتعتد فيه اھ (‌‌فصل وعلى المبتونة والمتوفى عنها زوجها إذا كانت بالغة مسلمة الحداد، ج2، ص 279، ط دار احیاء التراث العربی )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86239کی تصدیق کریں
0     85
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر سے کئی عرصہ الگ رہنے کی صورت میں طلاق کے بعد عدت لازم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
Related Topics متعلقه موضوعات