من گھڑت احادیث

رات کو پانی پینے کے متعلق حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حدیث کی تحقیق

فتوی نمبر :
84943
| تاریخ :
0000-00-00
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / من گھڑت احادیث

رات کو پانی پینے کے متعلق حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حدیث کی تحقیق

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے میں بارے کہ نیٹ پر یہ بات شائع تھی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " رات کو جب کوئی نیند سے اٹھے تو پانی نہ پیے ، کیونکہ مضر ہوتا ہے " ، کیا یہ بات واقعی حدیث ہے؟
۲: ڈاکٹر ذاکر نائیک دیکھنے میں تو دین کا کام کر رہے ہیں ، کتنا بڑا مجمع ان کا بیان سنے کے لئے آتا ہے، اور مجمع کے اندر کتنے کا فر ایمان لے آتے ہیں، تو ہمارے دیو بند کے علماء اس کو کیوں نہیں مانتے ، بلکہ بالکل اس کے خلاف ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱: رات کو نیند سے جاگ کر پانی پینے کے حوالے سے سوال میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی طرف منسوب روایت اہلِ سنت کی معتبر کتب حدیث و آثار میں تلاشِ بسیار کے باوجو د نہیں ملی۔
رہی یہ بات کہ رات کو نیند سے اٹھ کر یا نہار منہ پانی پینا چاہیئے یا نہیں؟ تو واضح ہو کہ یہ جائز ناجائز یا حلال و حرام کا شرعی یا مذہبی مسئلہ نہیں، بلکہ ایک طبی اور طبعی مسئلہ ہے، اس لئے جسے خواہش یا ضرورت ہو اور اسے نقصان نہ کرتا ہو تو وہ پی لیا کرے ،اور جسے چاہت یا ضرورت نہ ہو یا اس کے لئے مضر ہو تو اس کو چاہیئے کہ نہ ہے۔
۲: ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ساتھ علماء دیوبند کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں ،اور نہ ہی ان کی ہر بات اور عمل کو غلط مانا جاتا ہے، بلکہ ان کے بارے میں رائے یہ ہے کہ وہ ایک داعی اور مبلغ ہیں، موصوف اسلام کی حقانیت سے متعلق غیر مسلموں میں جو بات چلاتے ہیں وہ متاثر کن ہوتی ہے، اس لئے تبلیغِ اسلام کے حوالے سے ان کے بیانات سننے میں کوئی حرج نہیں ہے ، مگر وہ چونکہ کسی مستند دینی ادارے سے باقاعدہ فارغ التحصیل نہیں ہیں ، لہذا شریعت کے فروعی احکام جیسے نماز ، طلاق و غیرہ کے باب میں ان کے بتائے ہوئے مسائل پر اس وقت تک عمل نہ کیا جائے جب تک کسی مستند عالمِ دین سے تصدیق کروا کر اس کا درست ہونا معلوم نہ ہو جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في زاد المعاد في هدي خير العباد: فصل في هديه في علاج استطلاق البطن وكان النبي صلى الله عليه وسلم يشربه بالماء على الريق، و في ذلك سر بديع في حفظ الصحة لا يدركه إلا الفطن الفاضل اھ (4/ 32)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء اللہ اكبرجان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84943کی تصدیق کریں
0     941
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کے ہاتھ میں تنخواہ دینے سے منع کرنے والی روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   من گھڑت احادیث 0
  • کیا اسلام 1500 سال بعد ختم ہوجائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   من گھڑت احادیث 1
  • جو اللہ کے راستے نکلے گا اللہ اس کے گھر ہوگا - من گھڑت حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   من گھڑت احادیث 0
  • من گھڑت روایت کو درست حدیث سمجھ کر اس پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضرت علیؓ کی محبت پر تمام لوگ جمع ہو جاتے - من گھڑت حدیث

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • قیامت کے قریب جمعہ کو پہلا رمضان اور دھماکے کی آواز

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 1
  • ایمان کی حفاظت سے متعلق ایک حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • سنار , درزی اور معمار سے متعلق حدیث

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضور ﷺ کی دعا سےمدفون میت کی بخشش کا واقعہ

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 1
  • بخاری شریف میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے جھوٹ بولنے کا ذکر

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • مروجہ قضائے عمری کاحکم

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کسی بھی مہینے کی اطلاع دینے والے کو حدیث میں جنت کی خوشخبری کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کیاتین جمعے چھوڑنے والا شخص کافر ہوجاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کیا عورت کا سر اگر ننگا ہو تو شیطان اس کے سر پر پیشاب کرتا ہے؟

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضور ﷺ پر کوڑا پھیکنے والی عورت کے قصہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کیا ایک امتی کے جہنم میں جانے پر پوری انسانیت سے اسکی پوچھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • معراج کی رات آپﷺ کا تین مقامات پر نماز پڑھنے کے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر والوں کا ایک فقیر کی مدد کرنے والے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • رات کو پانی پینے کے متعلق حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
Related Topics متعلقه موضوعات