من گھڑت احادیث

عورت کے ہاتھ میں تنخواہ دینے سے منع کرنے والی روایت کی تحقیق

فتوی نمبر :
38817
| تاریخ :
2019-12-03
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / من گھڑت احادیث

عورت کے ہاتھ میں تنخواہ دینے سے منع کرنے والی روایت کی تحقیق

میری تنخواہ تقریباً ایک لاکھ روپے سے کچھ زیادہ ہے مگر معاشرے کی مہنگائی کی وجہ سے میں کچھ بھی مشکل وقت کیلئے بچا نہیں پاتا، جس کی وجہ سے اکثر میری بیوی مجھ سے لڑتی ہے، اگرچہ کچھ خرچ میں اس کو نکال کر اس کے ذاتی خرچ کیلئے دیتا ہوں مگر میں نے کسی سے سنا تھا کہ ’’عورت کے ہاتھ میں پورا خرچ نہیں دینا چاہئے، اس سے اللہ نے منع کیا ہے‘‘۔ اللہ مجھے معاف کرے مگر اس کی کیا حقیقت ہے اور اس سے کیا مراد ہے؟ اور کیا میں سب کچھ کماکر اپنی بیوی کے ہاتھ میں اسلام کی تعلیمات کے مطابق نہیں رکھ سکتا تاکہ وہ میرے گھر کا نظام چلائے اور اس کی دیکھ بھال کرے؟ سوائے اس کے کہ کچھ خرچ اپنی جیب میں سواری اور لوگوں سے ملنے جلنے کی خاطر رکھوں؟ میرا دنیا میں اپنی بیوی کے سوا کوئی نہیں، ماں باپ بہت پہلے وفات پاگئے تھے اس لئے ان مسائل میں ہدایات دینے والا اللہ والوں کے سوا کوئی نہیں، مہربانی کرکے اسلام کی روشنی میں اور تاریخ میں جواب واضح کردیں۔ شکریہ والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جو یہ لکھا ہے کہ ’’عورت کے ہاتھ میں پورا خرچ نہیں دینا چاہئے، اس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے‘‘۔ اس کی شرعاً کوئی حقیقت نہیں، بلکہ من گھڑت باتوں میں سے ہے۔
تاہم اگر کوئی عورت بااعتماد ہو، اس طور پر کہ وہ گھر کے نظام اور اس کی دیکھ بھال کو اچھی طرح اور پیسے کو احتیاط کے ساتھ مصارف پر خرچ کرنا جانتی ہو اور اس میں کسی قسم کی خیانت اور اسراف وغیرہ سے بھی کام نہ لیتی ہو تو شوہر کا اپنا خرچ الگ کرکے باقی تنخواہ اپنی بیوی کے حوالہ کرنے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الصحیح للإمام البخاری مع لمعات التنقیح للعلامۃ المحدث عبد الحق ابن سیف الدین الدھلوی الحنفیؒ: عن مالک بن أوس بن الحدثان قال: (إلی قول عمرؓ فی حدیث طویل) قال عمر بن الخطاب: إن اللہ قد خص رسولہ ﷺ فی ھذا الفیء بشیء لم یعطہ أحدا غیرہ. ثم قرأ ﴿وما أفاء اللہ علی رسولہ منھم﴾ إلی قولہ: ﴿قدیر﴾ [الحشر:٦] فکانت ھذہ خالصة لرسول اللہ ﷺ، ینفق علی أھلہ نفقۃ سنتھم من ھذا المال، ثم یأخذ ما بقی فیجعلہ مجعل مال اللہ. متفق علیہ) اھـ وفی لمعات التنقیح تحت الحدیث: قولہ: (نفقۃ سنتھم) وھذا لا یعارض حدیث: (کان لا یدخر شیئا لغد) لأن الادخار لنفسہ وھذا لغیرہ من العیال، وکان ﷺ یعطی نساءہ نفقۃ سنۃ أحیانًا۔ اھـ (ج٧، ص١٣٤ باب الفیء) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم خلیل الطوخی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38817کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کے ہاتھ میں تنخواہ دینے سے منع کرنے والی روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   من گھڑت احادیث 0
  • کیا اسلام 1500 سال بعد ختم ہوجائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   من گھڑت احادیث 1
  • جو اللہ کے راستے نکلے گا اللہ اس کے گھر ہوگا - من گھڑت حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   من گھڑت احادیث 0
  • من گھڑت روایت کو درست حدیث سمجھ کر اس پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضرت علیؓ کی محبت پر تمام لوگ جمع ہو جاتے - من گھڑت حدیث

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • قیامت کے قریب جمعہ کو پہلا رمضان اور دھماکے کی آواز

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 1
  • ایمان کی حفاظت سے متعلق ایک حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • سنار , درزی اور معمار سے متعلق حدیث

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضور ﷺ کی دعا سےمدفون میت کی بخشش کا واقعہ

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 1
  • بخاری شریف میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے جھوٹ بولنے کا ذکر

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • مروجہ قضائے عمری کاحکم

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کسی بھی مہینے کی اطلاع دینے والے کو حدیث میں جنت کی خوشخبری کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کیاتین جمعے چھوڑنے والا شخص کافر ہوجاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کیا عورت کا سر اگر ننگا ہو تو شیطان اس کے سر پر پیشاب کرتا ہے؟

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضور ﷺ پر کوڑا پھیکنے والی عورت کے قصہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • کیا ایک امتی کے جہنم میں جانے پر پوری انسانیت سے اسکی پوچھ ہوگی؟

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • معراج کی رات آپﷺ کا تین مقامات پر نماز پڑھنے کے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر والوں کا ایک فقیر کی مدد کرنے والے واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
  • رات کو پانی پینے کے متعلق حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   من گھڑت احادیث 0
Related Topics متعلقه موضوعات