السلام علیکم ورحمۃ الله و بركاتہ ! مفتی صاحب ایک قصہ کے بارے میں پوچھنا تھا جو ایک عالم سے سنا تھا، قصہ اس طرح سے ہے کہ ایک دن حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سب گھر والے روزہ دار تھے، ایک فقیر دروازے پر آیا کھانے کے لئے، حضرت علی نے اس کو روٹی دی , حضرات حسنین نے بھی ایک ایک روٹی دے دی، حضرت فاطمہ نے بھی ایک روٹی دے دی اور حضرت علی کی خادمہ نے بھی ایک روٹی دے دی، یہ باوجود اس کے کہ ان کے پاس خود کھانا میسر نہیں تھا، کیا یہ واقعہ صحیح ہے مفتی صاحب؟
سوال میں ذکر کردہ واقعہ بعینہٖ اسی طرز پر کتبِ معتبرہ میں تلاشِ بسیار کے باوجود نہ مل سکا، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ جس عالم سے سنا ہے اس سے حوالہ کے متعلق بھی معلوم کرے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر والوں کا ایک فقیر کی مدد کرنے والے واقعہ کی تحقیق
یونیکوڈ من گھڑت احادیث 0