کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ علامہ کمال الدین دمیریؒ نے اپنی کتاب ’’حیٰوۃ الحیوان‘‘ میں یہ حدیث ذکر کی ہے ’’حضرت عبداللہ بن مہرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص یہ خواہش رکھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ قیامت تک اس کے ایمان کی حفاظت فرماتے رہیں تو وہ اپنا معمول یہ بنالے کہ کسی سے گفتگو سے پہلے روزانہ مغرب کی سنتوں کے بعد دو رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورۃ فاتحہ اور سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھے اور پھر دو رکعت پڑھنے کے بعد سلام پھیردے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تک اس کے اعمال کی حفاظت فرماتے رہیں گے، راوی کہتے ہیں کہ یہ بہت بڑا فائدہ ہے۔ (حیوٰۃ الحیوان، ۱/۱۰۹) تو یہ حدیث سند کے اعتبار سے کیسی ہے؟ قابل عمل ہے یا نہیں؟ بیّنوا توجروا
باوجود تتبع اور تلاشِ بسیار کے اس حدیث کی تائید کسی معتبر کتبِ احادیث سے نہیں ہو سکی، لہٰذا دیگر اہلِ علم حضرات سےبھی رابطہ کر کے تشفِّی حاصل کر لینی چاہیے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر والوں کا ایک فقیر کی مدد کرنے والے واقعہ کی تحقیق
یونیکوڈ من گھڑت احادیث 0