میں نے اپنے بڑوں سے ہمیشہ یہ بات سنی ہے کہ اگر عورت کا سر ڈھکا ہوا نہ ہو تو فرشتے اس جگہ سے دور چلے جاتے ہیں اور شیطان اس عورت کے سر پر پیشاب کرتا ہے، میں صرف یہ تحقیق کرنا چاہتی ہوں، اگر یہ حقیقت ہے تو میں آگے دوسرے لوگوں کو بیان کروں۔
مذکور سلسلہ میں اگرچہ کوئی حدیث نہیں ملی، مگر پھر بھی خواتین کو سر ڈھانکنے کا اہتمام چاہیے۔
کما فی قولہ تعالیٰ: یا ایھا النبی قل لازواجک وبنٰتک ونساء المؤمنین یدنین علیھن من جلابیبھن (الاحزاب: 59 الآیۃ)
وفی تفسیر ابن کثیر: امر اللہ نساء المؤمنین اذا خرجن من بیوتھن فی حاجة ان یغطین وجوھھن من فوق رؤوسھن بالجلابیب ویبدین عیناً واحدۃ اھ (3/684)۔
وفی المشکٰوۃ: عن ابن عمر رضی اللہ عنھما عن رسول اللہ ﷺ المراۃ عورۃ فانھا اذا خرجت من بیتھا استشرمنھا الشیطن اھ (ص/269)۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھر والوں کا ایک فقیر کی مدد کرنے والے واقعہ کی تحقیق
یونیکوڈ من گھڑت احادیث 0