خلع

عدالتی خلع کے بعد ازدواجی تعلق قائم کرنے کے لئے کیا نکاح لازم ہے؟

فتوی نمبر :
83161
| تاریخ :
2025-05-30
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی خلع کے بعد ازدواجی تعلق قائم کرنے کے لئے کیا نکاح لازم ہے؟

محترم مفتی صاحب السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته میں۔۔۔ محمد، آپ کی خدمت میں ایک اہم شرعی مسئلہ پیش کرنا چاہتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آپ اس کا تفصیلی فتویٰ عنایت فرمائیں گے۔ میری اہلیہ ۔۔۔نے مورخہ 18-05-2024 کو عدالت سے خلع حاصل کیا۔ یہ عدالت کا یک طرفہ فیصلہ ہے۔ میں عدالت کی کسی بھی سماعت میں شریک نہیں ہوا تھا، اور نہ ہی میں نے خلع دینے پر کوئی رضامندی ظاہر کی۔ اب میں اپنی بیوی۔۔۔سے تعلقات بحال کرنا چاہتا ہوں اور دوبارہ اس کے ساتھ ازدواجی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ لہٰذامحترم مفتی صاحب سے درخواست ہے کہ مندرجہ ذیل امور پر شرعی رہنمائی فرمائیں:
1. کیا میری بیوی کا عدالت سے لیا گیا خلع شرعی طور پر نافذ ہو چکا ہے، جبکہ میں نے خلع پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی؟
2. اگر یہ خلع شرعاً درست نہیں ہے تو کیا ہمارا نکاح بدستور قائم ہے؟
3. اگر نکاح قائم ہے تو کیا میں اپنی بیوی سے دوبارہ ازدواجی زندگی گزار سکتا ہوں؟
4. اس صورت میں کیا کسی تجدیدِ نکاح یا رجوع کی ضرورت ہوگی؟ آپ کی شرعی رہنمائی ہمارے لیے باعثِ ہدایت ہوگی۔ مہربانی فرما کر اس مسئلے پر تفصیلی فتویٰ جاری فرمائیں تاکہ میں اس کے مطابق عمل کر سکوں۔
جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعةً درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس طور پر کہ وہ واقعی عدالت میں حاضر نہیں ہوا ہو اور نہ ہی اس نے کبھی اس خلع پر رضامندی ظاہر کی ہو تو عدالت کی طرف سے جاری شدہ یک طرفہ خلع کی ڈگری کا شرعاً اعتبار نہیں، بلکہ اس ڈگری کے جاری ہونے کے بعد بھی شرعاً سائل کا اپنی بیوی سے نکاح برقرار ہے اور سائل بغیر تجدیدِ نکاح اپنی بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کر سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في أحكام القران للجصاص: لو كان الخلع إلى السلطان شاء الزوجان أو أبيا إذا علم أنهما لا يقيمان حدود الله لم يسألهما النبي صلى الله عليه وسلم عن ذلك ولا خاطب الزوج بقوله "إخلعها" بل كان يخلعها منه ويرد عليه حديقته وإن أبيا أو واحد منهما..الخ.(ج:1،ص:468،مط:البهية).
وفي بدائع الصنائع: وأما ركنه فهو الايجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة ولا يستحق العوض بدون القبول..الخ.(ج:3،ص:145،مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83161کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات