گناہ و ناجائز

متعصب غیر مسلموں کی فون کمپنیوں کے کنکشن استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
82538
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

متعصب غیر مسلموں کی فون کمپنیوں کے کنکشن استعمال کرنے کا حکم

جناب مفتی صاحب! ہمارے ملک میں جتنی بھی ٹیلیفون کمپنیاں کام کرتی ہیں، سوائے یوفون والوں کے، سب یہودیوں اور عیسائیوں کی ہیں ، جبکہ عیسائی اور خصوصاً یہودی اس وقت اسلام کے سب سے بڑے اور خطرناک دشمن ہیں، جاز اور ٹیلی نار والے تو پاکستان میں خصوصاً علماء کے فون ریکارڈ بھی کرتے ہیں، کیا اس صورتحال میں جبکہ ان کی دشمنی اور خطرہ صاف ظاہر ہے،کیا ان کے کنکشن لینا جائز ہے؟ تفصیل سے جواب دیں، کیونکہ اس وقت شاید بہت سے علماء بھی اس کو استعمال کر رہے ہیں یا تو ان کو خبر نہیں، ہم تو یہی سمجھتے ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

امتِ مسلمہ کی شامتِ اعمال اور عیش پسندی کا نتیجہ ہے کہ جدید ٹیکنا لوجی سے نا واقفیت کی وجہ سے دوسری اقوام سے پیچھے رہ گئی ہے، جس کے نتیجے میں یہودی و عیسائی کمپنیاں آج عالمی تجارت پر قابض ہیں، اور اپنے مذموم مقاصد پورا کر رہی ہیں، بہر حال جہاں تک مسئلہ کا تعلق ہے، تو وہ یہ ہے کہ کہ ان مذکورہ کمپنیوں کا کنکشن لینا جائز ہے ،تاہم فون ریکارڈ کرنے اور دوسرے خطرات کی بات اگر تحقیق سے ثابت ہو جائے ،تو تمام مسلمانوں کو بھی عموماً اور اہل علم طبقہ کو خصوصاً ان کمپنیوں کا کنکشن لینے سے احتراز اور مسلم کمپنیوں کے کنکشن پر اکتفاء کرنا ہی زیادہ بہتر و احوط ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (و) يقبل قول الفاسق والكافر والعبد في (المعاملات) لكثرة وقوعها اھ (6/ 345)۔
و في حاشية ابن عابدين: فيصح بيع الصبي أو العبد لنفسه موقوفا ولغيره نافذا، ولا الإسلام والنطق والصحو اھ (4/ 505)۔
و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وكذا إسلام البائع ليس بشرط لانعقاد البيع ولا لنفاذه ولا لصحته بالإجماع، فيجوز بيع الكافر وشراؤه اھ (5/ 135)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سراج الحق نجم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82538کی تصدیق کریں
0     418
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات