ایک مسلم گھرانے میں ایک بہن ہے ،جس نے حال ہی میں اسکول کی تعلیم مکمل کی ہے ،اور وہ جامعہ جانا چاہتی ہے، وہ موسیقی اور کلاسیکل (قدیم) موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے، اس مسئلہ پر بہت بحث ہوتی ہے،اسلام موسیقی اور کلاسیکل (قدیم) موسیقی کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ اگر یہ اسلام میں جائز ہے، تو ثبوت دیں ،اور اگر جائز نہیں تو بھی ثبوت دیں۔
موسیقی خواہ جدید ہو یا قدیم اس کا سیکھنا اور بجانا شریعت میں حرام ہے، جیسا کہ درجِ ذیل روایاتِ حدیث وفقہ سے واضح ہورہا ہے، اس لئے بہن کو چاہیئے کہ کوئی ایسا جائز اور کارآمد علم حاصل کرے، جس سے اُسے خود بھی فائدہ ہو ،اور دوسری خواتین کو بھی دنیا یا آخرت کا فائدہ دے سکے۔
ففي مشكاة المصابيح: عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء الزرع» . رواه البيهقي في «شعب الإيمان» (3/ 1355)۔
وفي مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: وقال النووي في الروضة: غناء الإنسان بمجرد صوته مكروه وسماعه مكروه، وإن كان سماعه من الأجنبية كان أشد كراهة، والغناء بآلات مطربة هو من شعار شاربي الخمر كالعود والطنبور والصنج والمعازف وسائر الأوتار حرام، وكذا سماعه حرام اھ (7/ 3024)۔
وفي الدر المختار: وحراما، وهو علم الفلسفة (إلی قوله( ومن هذا القسم علم الحرف وعلم الموسيقى. (1/ 46) ۔