گناہ و ناجائز

نامحرم کی تصویر اپلوڈ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر کلوزڈ پیج بنانا

فتوی نمبر :
80823
| تاریخ :
2025-01-22
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

نامحرم کی تصویر اپلوڈ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر کلوزڈ پیج بنانا

میں میک اپ آرٹسٹ ہوں، برائیڈل اور پارٹی میک اپ اپنے گھر پر کرتی ہوں، لیکن مجھے کلائنٹس لینے میں مشکل آ رہی ہے، کیونکہ لوگ مجھے نہیں جانتے۔ اگر کسی کو بتاتی بھی ہوں تو وہ میرے کام کی تصویریں مانگتے ہیں اور سوشل میڈیا پیج کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ میں نے ابھی تک کوئی سوشل میڈیا پیج نہیں بنایا، کیونکہ آج کل ہر کام کی پروموشن کے لیے وہی استعمال کیا جاتا ہے۔ میں نے تصویریں نہ لگانے کی وجہ سے پیج نہیں بنایا تھا، لیکن اس طرح مجھے کام بھی نہیں مل رہا۔ کیا میں کوئی ایسا کلوزڈ پیج بنا سکتی ہوں جس میں صرف خواتین کو ایڈ کروں اور اس میں اپنے کام کی تصویریں ڈال دوں، تاکہ دیکھ کر لوگ مجھ سے رابطہ کر سکیں؟ کیا یہ چیز اسلام میں جائز ہے کہ میں اس طرح اپنا کام کر سکوں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائلہ کی مذکورہ تجویز (Closed Page Group)میں اپنے کام سے متعلق اشتہاری تصاویرپوسٹ کرناکہ جس کوصرف خواتین دیکھ سکیں، کسی مردکی اس تک رسائی نہ ہو،اگرچہ اس کی شرعاًگنجائش ہوسکتی ہے، تاہم چونکہ اس گروپ میں بھی اس بات کی یقین دہانی مشکل ہے کہ تصاویر صرف خواتین تک ہی محدود رہیں، کیونکہ گروپ میں موجود دیگر خواتین کے زریعے ان تصاویرکے آگے نشر ہونے کا قوی اندیشہ بہرحال موجود ہے،لہذا اس انداز کی تشہیر سےبھی احترازکرناہی بہترہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی أحکام القرآن للجصاص: وقوله تعالى: {وتعاونوا على البر والتقوى} يقتضي ظاهره إيجاب التعاون على كل ما كان طاعة لله تعالى; لأن البر هو طاعات الله. وقوله تعالى: {ولا تعاونوا على الأثم والعدوان} نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى.الخ (مطلب البیان علی وجھین، ج:2 ص: 381، ط: العلمیۃ)۔
وفی تكملة فتح الملهم: إن للحجاب الشرعي المأمور به في الكتاب والسنة ثلاث درجات،(الی قولہ) وهي:1-حجاب أشخاص النساءبالبيوت والجدر، والخدور والهوادج وأمثالها،بحيث لايري الرجال الأجانب شيئاًمن أشخاصهن ولا لباسهن وزينتهن الظاهرة أوالباطنة ،ولا شيئاً من جسدهن من الوجه والكفين وسائر البدن ۔2-الحجاب بالبرقع والجلباب،بحيث لا يبدو شيئ من الوجه والكفين ،وسائر الجسد ولباس الزينة ،فلايري إلا أشخاصهن مستورة من فوق الرأس إلي القدم.3-الحجاب بالجلابيب وأمثالهامع كشف الوجه والكفين والقدمين الخ(باب اباحۃ الخروج للنساء لقضاء حاجۃ الانسان،ج:4،ص:225،ط:دار احیاء التراث العربی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80823کی تصدیق کریں
0     247
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات