گناہ و ناجائز

متبرک کلمات پر مشتمل کپڑوں کو رنگنے کےبعد استعمال کرنا

فتوی نمبر :
79863
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

متبرک کلمات پر مشتمل کپڑوں کو رنگنے کےبعد استعمال کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کپڑے پر کچھ متبرک کلمات لکھے ہوئے ہیں، اب اگر اس کپڑے کو اس طرح رنگ کر دیا جائے کہ وہ کلمات بالکل نظر نہ آئے اور مٹ جائے ، چھپ جائے تو اس کپڑے کا استعمال کرنا کیسے ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور کپڑے کو اگر ایسا رنگ کر دیا جائے کہ متبرک کلمات کے نشانات واقعۃً ختم ہو جائیں ،تو اس کے بعد ایسے کپڑے کی خرید وفروخت اور اس کا استعمال بلاشبہ جائز اور درست ہوگا، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: ولا يجوز لف شيء في كاغد فيه فقه، وفي كتب الطب يجوز، ولو فيه اسم الله أو الرسول فيجوز محوه ليلف فيه شيء اھ (1/ 178)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله: فيجوز محوه) المحو: إذهاب الأثر كما في القاموس. قال ط: وهل إذا طمس الحروف بنحو حبر يعد محوا يحرر. (1/ 178) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدآصف جمال عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79863کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات