السلامُ علیکم !میں نے موبائل شاپ پر جيز کیش کا کام اسٹارٹ کیا، اس پر پیسے بھیجنے اور کسی کے اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کے چارجز لیئے جاتے ہیں، کیا یہ جائز ہےیا نہیں ؟رہنمائی فرمائیں شکریہ۔
واضح ہو کہ موبی کیش یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں پیسے ڈالنے والے افراد (ریٹیلر) کمپنی کی طرف سے انکے مقرر کردہ نمائندے اور وکیل کی حیثیت رکھتے ہیں، جس پر انہیں کمپنی معاوضہ بصورت کمیشن دیتی ہے ، اور انہیں کسٹمر سے کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ رقم سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی لہذا انکا کسٹمر سے ایزی پیسہ یا موبی کیش اکاؤنٹ میں رقم ڈالنے یا نکالنے پر کمپنی کی طرف سے طے شدہ رقم سے زائد رقم وصول کر ناشرعاً درست نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے۔
کما في رد المحتار:جملة الأمر أن كل ما قيد به الموكل إن مفيدا من كل وجه يلزم رعايته أكده بالنفي أو لا كبعه بخيار فباعه بدونه. نظيره الوديعة إن مفيداك " احفظ في هذه الدار " تتعين، وإن لم يقل لا تحفظ إلا في هذه الدار لتفاوت الحرز وإن لا يقد أصلا لا يجب مراعاته كبعه بالنسيئة فباعه بنقد يجوز. وإن مفيدا من وجه يجب مراعاته إن أكده بالنفي وإن لم يؤكده به لا يجب. مثاله لا تبعه إلا في سوق كذا يجب رعايته بخلاف قوله بعه في سوق كذا وكذا في الوديعة إذا قال لاتحفظ الا فی ھذاالبیت یلزم الرعایة اھ (ج: 5 ص523)