ثواب والے اعمال

سجدۂ شکر ادا کرنا جائز ہے ؟ کھیل میں کامیابی پر سجدۂ شکر کرنا

فتوی نمبر :
7353
| تاریخ :
2009-12-12
عبادات / نوافل عبادات / ثواب والے اعمال

سجدۂ شکر ادا کرنا جائز ہے ؟ کھیل میں کامیابی پر سجدۂ شکر کرنا

السلام علیکم !مفتی نعیم صاحب! شکر ادا کرنا جائز ہے ؟ اور کیا ہم اس میں اپنے لئے دعائیں مانگ سکتے ہیں؟ جیسے کہ ہم کرکٹرز کو دیکھتے ہیں گراونڈ میں سجدہ کرتے ہوئے جب وہ سو رنز بنا لیتے ہیں , برائے مہربانی اسلام کی روشنی میں میرے سوال کا جواب دیجئے ، جیسے کہ میں نے اپنے آفس میں بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ ظہر کی نماز کے بعد بطورِ شکرانہ سجدہ کرتے ہیں، نہ کہ قرآن کی تلاوت کے بعد۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خوشی کے موقع پر شکرانے کے لۓباوضو ,قبلہ رخ ہو کر سجدۂ شکر کرنا مستحب ہے ، اور اس میں اللہ تعالیٰ کی تسبیح کے ساتھ ساتھ اپنے لئے بھی دعا مانگی جا سکتی ہے ، البتہ نماز کے بعد اس طرح کا سجدہ کرنے کو عوام مسنون سمجھتے ہیں ، ان کے اعتقاد کی درستگی کے لئے اس سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

في إعلاء السنن : عن أبى بكرة رضی الله عنه عن النبی صلی اللہ علیه و سلم : أنه كان إذا جاءہ أمر سرور أو يسربه خرّ ساجداً شكراً لله اھ (۷/ ۲۳۰)-
و في صحيح مسلم : عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : «أقرب ما يكون العبد من ربه ، و هو ساجد، فأكثروا الدعاء» اھ (1/ 350)-
و في الدر المختار : و سجدة الشكر : مستحبة به يفتى لكنها تكره بعد الصلاة لأن الجهلة يعتقدونها سنة أو واجبة و كل مباح يؤدي إليه فمكروه اھ (2/ 119)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زید جنید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 7353کی تصدیق کریں
0     978
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • زندوں کو ثواب ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ثواب والے اعمال 1
  • تبلیغی بیان میں بیٹھنا زیادہ افضل ہے یا انفرادی نما ز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے ٹریننگ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • کیا آپؑ کے ساتھ بھی کراماً کاتبین تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • خود نبی کریمﷺ کلمہ طیبہ کن الفاظ میں پڑھتے تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • کیا مرحومین کےایصال ثواب کےلیے نفل پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حضرت خدیجہؓ کی سابقہ اولاد کے جنتی وجہنمی ہونے سے متعلق تعارض کا دفعیہ:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • رسول اللہ ﷺ کا یہودی لڑکے کی عیادت کیلئے جانا اور اسکا قبولِ اسلام

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حضرت عقبہ بن نافع کی تاریخ ولادت اور صحابیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • مسلمان کے لیے کسی امام کے ساتھ ہاتھ پر بیعت کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • نبی کریم ﷺ کا دو بیویوں کو مقاربت سے پہلے طلاق کی حقیقت:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • عورت کو بیعت کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سید الاستغفار کے پڑھنے کا وقت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ براءت سے متعلق

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ برأت یعنی پندرہ شعبان سےمتعلق فضائل

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • سجدۂ شکر ادا کرنا جائز ہے ؟ کھیل میں کامیابی پر سجدۂ شکر کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • اشراق کی فضیلت کے حصول کے لۓمسجد ہی میں بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حقوق العباد کی اہمیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • وتر کی نماز سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جمعہ کے دن سورہ کہف کب پڑھنی چاہیئے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سورۃ الواقعہ،حم سجدہ اور سورۃ الملک مغرب کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ بنانے پر ثواب ملنےکا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • زوال کے وقت نفل،قضاء اور قرآن کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
Related Topics متعلقه موضوعات