ثواب والے اعمال

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا

فتوی نمبر :
58891
| تاریخ :
2007-01-03
تاریخ / سیرت / ثواب والے اعمال

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک جامع مسجد کے خطیب صاحب نے درجِ ذیل الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا:
1. ناظرہ کی کلاس کے نوسالہ بچہ سے امتحان لیتے وقت سبق میں غلطی آنے پر فرمایا کہ ’’کہ پڑھنے والا اور پڑھانے والا دونوں جہنمی ہیں۔ کیا اس طرح فتویٰ لگانا صحیح ہے؟
2. صحابہ کرام کو نشانہ بناتا ہو، مثلاً ’’جھوٹ‘‘ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے دو صحابہ کرامؓ کا واقعہ سنایا جن کا زمین پر تنازع ہوا اور مقدمہ عدالتِ رسولﷺ میں چلا گیا، مدعی کے پاس گواہ نہ ہونے صورت میں مدعی علیہ سے قسم اُٹھانے کا فرمایا تو اب خطیب صاحب کے الفاظ یہ ہیں ’’صحابی رسول ہیں، مسجد نبویؐ میں نبی کریمؐ کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں، ایمان اتنا گِر گیا ہے کہ صحابی ہیں، لیکن جھوٹےہیں‘‘ اس کے بعد پھر وضاحت بھی نہیں کرتے کہ صحابہ کرامؓ کو اللہ نے معاف کیا ہے، حالانکہ خطیب صاحب کو بار بار کہا ہے کہ ایسے واقعات کے بعدصحابہ کرام کی عدالت بھی بیان کیا کریں، لیکن ان سب کے باوجود وہ باربار صحابہ کے ایسے واقعات پیش کرتے ہیں، جس سے ناقدین کو موقع ملتا ہے۔ کیا اُن کے لیے بحیثیتِ خطیب یہ الفاظ استعمال کرنا درست ہے؟
3. ایک جمعہ میں خطیب صاحب کے الفاظ یہ ہیں ’’باطل کے خِلاف اسلحہ اُٹھانے کا ذکر قرآن وسنت میں کہیں بھی نہیں ہے ،حضرت محمدﷺ کے پاس کون سا اسلحہ تھا، کوئی اسلحہ نہیں تھا‘‘۔ غزوۂ حنین میں صحابہؓ کے پاس اسلحہ تھا تو اُن کو اپنے اسلحہ پر ’’ایمان‘‘ ہوا ’’تکبراورگھمنڈ ہوا‘‘ اسی وجہ سے دشمن نے اس کو پچھاڑ کے رکھ دیا اور ’’دُم دبا کر بھاگ نکلے‘‘۔
کیا یہ جہاد کا صریح انکار نہیں ہے؟ نیز صحابہ کرام ’’اسلحہ پر ایمان‘‘ ’’تکبر اور گھمنڈ‘‘ اور دم دبا کر بھاگ نکلنے کے الفاظ استعمال کرنا ہمارے نزیک درست ہے؟ براہ ِمہربانی مفصّل و مدلل وضاحت فرمائیں اور یہ بھی فرمائیں کہ کیا ایسے شخص کو خطیب یا امام رکھنا صحیح ہے؟ اس کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
نوٹ: مذکورہ خطیب صاحب اپنے اِن تمام ’’اقوال‘‘ پر ڈٹے ہوئے بھی ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئلہ میں مذکور الفاظ اگر واقعۃً شخصِ مذکور نے ادا کیے ہیں تو اس صورت میں وہ اپنے ان الفاظ کی وجہ سے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی عدالت پر لب کشائی کرنے اور اُنہیں اپنی باطل اور ناجائز تنقید کانشانہ بنانے کی وجہ سے بلاشبہ گمراہ اور اہلِ سنت و الجماعت سے خارج ہوگیا ہے، اس پر ان باطل عقائد و نظریات سے احتراز لازم ہے۔ اور جب تک وہ علی الاعلان اپنی غلطی اور جہالت کا اقرار اور اعلان کر کے توبہ و استغفار نہ کرے ، اس وقت تک ایسے شخص کو منصبِ امامت جیسے عظیم منصب پر قائم رکھنا شرعاً جائز نہیں، لہٰذا منتظمہ کمیٹی پر لازم ہے کہ وہ اُسے سبکدوش کر کے کسی متقیّ و پرہیزگار اور متّبعِ سنت امام کا انتخاب کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ﴾ (المائدة: 119)-
وفی شرح العقائد: ویکف عن ذکر الصحابة إلا بخیر لما ورد من الاحادیث الصحیحة فی مناقبهم و وجوب الکف عن الطعن فیهم کقوله علیه السلام: «لا تسبوا أصحابي، فلو أن أحدكم أنفق مثل أحد ذهبا، ما بلغ مد أحدهم، ولا نصفه» وکقوله علیه السلام (إلی قوله) اکرموا أصحابی فإنهم خیاركم الحدیث اھ (ص: ۱۶۲)-
و فی حاشية ابن عابدين:وإن كان يفضل عليا عليهما فهو مبتدع. اهـ. وهذا لا يستلزم عدم قبول التوبة. على أن الحكم عليه بالكفر مشكل، لما في الاختيار اتفق الأئمة على تضليل أهل البدع أجمع وتخطئتهم وسب أحد من الصحابة وبغضه لا يكون كفرا، لكن يضلل إلخ. (4/ 237)-
وفی البحرالرائق شرح کنز الدقائق: وكره إمامة العبد والأعرابي والفاسق والمبتدع والأعمى وولد الزنا اھ (3/40)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58891کی تصدیق کریں
0     1367
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • زندوں کو ثواب ہدیہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ثواب والے اعمال 1
  • تبلیغی بیان میں بیٹھنا زیادہ افضل ہے یا انفرادی نما ز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے ٹریننگ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ثواب والے اعمال 0
  • کیا آپؑ کے ساتھ بھی کراماً کاتبین تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • خود نبی کریمﷺ کلمہ طیبہ کن الفاظ میں پڑھتے تھے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • کیا مرحومین کےایصال ثواب کےلیے نفل پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حضرت خدیجہؓ کی سابقہ اولاد کے جنتی وجہنمی ہونے سے متعلق تعارض کا دفعیہ:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • رسول اللہ ﷺ کا یہودی لڑکے کی عیادت کیلئے جانا اور اسکا قبولِ اسلام

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حضرت عقبہ بن نافع کی تاریخ ولادت اور صحابیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • مسلمان کے لیے کسی امام کے ساتھ ہاتھ پر بیعت کرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • نبی کریم ﷺ کا دو بیویوں کو مقاربت سے پہلے طلاق کی حقیقت:

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • عورت کو بیعت کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سید الاستغفار کے پڑھنے کا وقت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ براءت سے متعلق

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • شبِ برأت یعنی پندرہ شعبان سےمتعلق فضائل

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 1
  • سجدۂ شکر ادا کرنا جائز ہے ؟ کھیل میں کامیابی پر سجدۂ شکر کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • اشراق کی فضیلت کے حصول کے لۓمسجد ہی میں بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • حقوق العباد کی اہمیت

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • وتر کی نماز سے پہلے دورکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جمعہ کے دن سورہ کہف کب پڑھنی چاہیئے؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • سورۃ الواقعہ،حم سجدہ اور سورۃ الملک مغرب کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • جہاد کی نیت سے اسلحہ بنانے پر ثواب ملنےکا حکم

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
  • زوال کے وقت نفل،قضاء اور قرآن کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   ثواب والے اعمال 0
Related Topics متعلقه موضوعات