اسلام میں نماز کی کیا اہمیت ہے اور حقوق العباد کیا ہیں ؟ اور ان کی قرآن و سنت کی نگاہ میں کیا اہمیت ہے ؟ ہمارے علماء ہمیں صرف نماز ، روزہ ، زکوۃ، حج وغیرہ کے بارے میں ہی کیوں بتاتے ہیں، اور وہ ہمیں حقوق العباد کے بارے میں کیوں نہیں بتاتے ۔ تفصیلی جواب دے کر مشکور کریں۔
واضح ہو کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں ہی کا خیال رکھنا دین متین کی نظر میں مقصود ہے، اور کسی ایک میں بھی کوتاہی باعث مواخذہ بھی ہے، البتہ وقتی حالات و ضروریات اور ان کے مخصوص اوقات کی بناء پر ایک کو دوسرے پر ترجیح بھی حاصل ہو جاتی ہے، مگر اس ترجیح کے پیش نظر دوسرے کی اہمیت ختم نہیں ہو جاتی،بلکہ حسبِ سابق برقرار رہ کر اس کی ادائیگی مؤخر ہو جاتی ہے، اور اکثر علماء ان دونوں ہی امور پر توجہ دلانے کے ساتھ ساتھ ان کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں، اور اگر کوئی محض عبادات کی ادائیگی پر زور دیتا ہو تو ممکن ہے کہ اس کا یہ طرزِ عمل وہاں کے مخصوص حالات کے پیش نظر ہو ،چنانچہ اگر موقع محل کے اعتبار سے کوئی ایسا کر رہا ہو تواس میں کوئی حرج بھی نہیں۔ والله الموفق وهو المعين
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا
یونیکوڈ ثواب والے اعمال 0