کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کہ پانچواں کلمہ" سید الاستغفار" ہے، حدیث شریف میں ہے ’’جس نے دِن کو پڑھا، شام سے پہلے فوت ہوگیا تو وہ جنتی ہے اور جس نے رات کو پڑھا ،صبح سے پہلے فوت ہوگیا تو وہ بھی جنتی ہے‘‘۔ پوچھنا یہ ہے کہ مندرجہ بالا حدیث میں جو ٹائم ہے کیاکوئی دن اور رات میں سب ٹائم شامل ہے۔ یا کوئی تھوڑا بہت رہ بھی جاتا ہے ؟
کوئی مخصوص وقت نہیں، بلکہ دن رات کے تمام اوقات مراد ہیں۔
ففی مرقاة المفاتيح: (ومن قالها) أي: هذه الكلمات (من النهار) أي: في بعض أجزائه (موقنا بها): نصب على الحال أي: حال كونه معتقدا لجميع مدلولها إجمالا أو تفصيلا (فمات من يومه قبل أن يمسي) أي تغرب شمسه، فهو زيادة إيضاح وتأكيد (فهو من أهل الجنة) أي: يموت مؤمنا فيدخل الجنة لا محالة، أو مع السابقين («ومن قالها من الليل وهو موقن بها فمات قبل أن يصبح فهو من أهل الجنة»). (رواه البخاري) (4/ 1620)-
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے آپسی معاملات کو بیان کرتے ہوۓ ان کے لۓ نامناسب الفاظ استعمال کرنا
یونیکوڈ ثواب والے اعمال 0