حرمت مصاهرت

سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
72926
| تاریخ :
2024-05-04
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

میری ایک15 سال کی سوتیلی بیٹی ہے ، میرے سے گناہ سرزد ہوگیاہے ، میں نے اس کے ساتھ زنا نہیں کیا ، لیکن دخول کے علاوہ باقی سب کیا ہے ،کیا اس کی ماں میرے اوپر حرام ہوگئی ہے یا نہیں؟ اس بیٹی کے علاوہ 3 سگے بیٹے ہیں، شریعت کے مطابق راہنمائی فرمادیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حرمتِ مصاہرت کے ثبوت کے لئے باقاعدہ جسمانی تعلق ( ہمبستری ) کا قائم ہونا ضروری نہیں ، بلکہ اگر کوئی شخص کسی بالغ یا مراہق ( قریب البلوغ) لڑکی کو بلا حائل شہوت سے چھو بھی لیتا ہے تو اس سے بھی حرمتِ مصاہرت ثابت ہو جاتی ہے اور اس لڑکی کے اصول ( والدہ وغیرہ) و فروع ( بیٹی وغیرہ ) اس شخص پر حرام ہو جاتے ہیں ، لہذا صورت مسئولہ میں سائل نے اپنی سوتیلی بیٹی ( یعنی اپنی بیوی کی بیٹی ) کے ساتھ اگرچہ جسمانی تعلق قائم نہ کیا ہو اس کے باوجود محض سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ بلا حائل چھونے اور بوس و کنار کر لینے سے بھی اس لڑکی کی ماں ( یعنی سائل کی بیوی) سائل پر ہمیشہ کے لئے حرام ہو گئی ہے ، اب ان دونوں کا میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہنا شرعاً جائز نہیں ہے ، لہذا سائل کو چاہیئے کہ وہ فوراً اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی بیوی سے متارکت کے الفاظ ( یعنی میں نے تمہیں چھوڑ دیا ، تمہیں آزاد کردیا وغیرہ ) بھی کہہ دے ، تاکہ وہ عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کر سکے ، جبکہ سائل کے ذمہ یہ بھی لازم ہے کہ وہ اپنے اس گناہ پر اللہ کے حضور بصدقِ دل توبہ و استغفار بھی کرے ، تاکہ مواخذہ اخروی سے نجات کی سبیل بھی پیدا ہو سکے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في محيط البرهاني : وكان الشيخ الإمام ظهير الدين رحمه الله يفتي بالحرمة في القبلة ‌على ‌الفم ‌والذقن ‌والخد والرأس وإن كان على المقنعة وكان يقول : لا يصدق في أنه لم يكن بشهوة، الخ ( ‌‌الفصل الثالث عشر في بيان أسباب التحريم، ج 3، ص 66، ط : دار الكتب العلمية، بيروت)-
و في الدر المختار : (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ‌ولو ‌لشعر ‌على ‌الرأس بحائل لا يمنع الحرارة وأصل ماسته وناظرة إلى ذكره والمنظور إلى فرجها) المدور (الداخل) ولو نظره من زجاج أو ماء هي فيه (وفروعهن) مطلقا والعبرة للشهوة عند المس والنظر لا بعدهما وحدها فيهما تحرك آلته أو زيادته به يفتى الخ ( كتاب النكاح، ج 3، ص 32-33 ، ط : سعيد)-
و في الفتاوى الهندية : ولو مس ظفرها بشهوة تثبت، كذا في الخلاصة. ثم المس إنما ‌يوجب ‌حرمة ‌المصاهرة إذا لم يكن بينهما ثوب، أما إذا كان بينهما ثوب فإن كان صفيقا لا يجد الماس حرارة الممسوس لا تثبت حرمة المصاهرة وإن انتشرت آلته بذلك وإن كان رقيقا بحيث تصل حرارة الممسوس إلى يده تثبت، كذا في الذخيرة. ( القسم الثاني المحرمات بالصهرية ، ج 1، ص 274، ط : دار الفكر، بيروت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72926کی تصدیق کریں
0     1844
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نابالغ بچی کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نامحرم کو چھوتے ہوئے انزال ہو نے سے حرمت مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • والدہ کا جسم سے مس ہونے سے آلہ تناسل حرکت میں آجائے تو کیا حکم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • شہوت کے ساتھ خالہ کا ہاتھ چھونے کے بعد اسکی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • خالہ سے گلے ملتے وقت شہوانی خیال آنے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات