السلام علیکم! عدت ہوئی یا نہیں ؟اس معاملے میں عورت اور مرد میں سے کس کی گواہی معتبر ہو گی ؟
واضح ہو کہ طلاق کی صورت میں اگر میاں بیو ی کا عدت کے بارے میں اختلاف ہو جائے ، عورت کہے کہ میری عدت ختم ہوگئی ہے، اور شوہر کہے کہ ابھی عدت باقی ہے تو ایسی صورت میں عورت کی بات مانی جائیگی ، بشر طیکہ اس مدت کے دوران عدت کا مکمل ہونا ممکن ہو ۔
کما فی بدائع الصنائع : وإن كانت معتدة من طلاق فإن أخبرت بانقضاء عدتها في مدة تنقضي في مثلها العدة يقبل قولها، وإن أخبرت في مدة لا تنقضي في مثلها العدة لا يقبل قولها(الی قولہ ) لأنها أمينة في إخبارها عن انقضاء عدتها(کتاب الطلاق فصل فی مایعرف بہ انقضاءالعدۃ ج3 ص198 ط:سعید )۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0