خلع

شوہر سے علیحدہ رہنے کی صورت میں خلع لینے کے بعد عدت کا حکم

فتوی نمبر :
70426
| تاریخ :
2024-01-20
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر سے علیحدہ رہنے کی صورت میں خلع لینے کے بعد عدت کا حکم

السلام علیکم ! میرا سوال یہ ہے کہ میری خلع ہوئی ہے کورٹ سے 5 جنوری کو اور میرے شوہر 3سال سے ملک سے باہر ہیں، میرا اور ان کا ملنا نہیں ہواہے، تو اگر عدت 3 حیض بنتی ہے تو جس دن خلع ہوئی تب میرا حیض کا پہلا دن تھا ، تو وہ اس میں شمار ہوگا یا نہیں؟ اور اگرایک حیض عدت ہوگئی تو کیا عدت پوری ہوچکی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے سوال میں یہ وضاحت نہیں کی کہ سائلہ نے اپنے شوہر یا اس کے مقرر کردہ وکیل کی اجازت و رضامندی سے خلع لیا ہے یا شوہر کی اجازت و رضامندی کے بغیر یکطرفہ طور پر اس نے خلع وصول کیا ہے،تاکہ اسکے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر سائلہ نے شوہر کی اجازت ورضامندی کے بغیر بذریعہ عدالت یکطرفہ طورپر خلع کی ڈگری حاصل کی ہو تو چونکہ خلع کے لئے بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے اس لئے یکطرفہ عدالتی خلع کے ذریعے شرعاً سائلہ کا نکاح ختم نہیں ہوابلکہ وہ بدستور بر قرار ہے، البتہ اگر سائلہ نے شوہر یا اس کے مقرر کردہ وکیل کی اجازت اور رضامندی سے عدالت سے خلع کی ڈگری وصول کی ہو تو وہ شرعاً معتبر ہوگا اور اس سے سائلہ پر ایک طلاق ِبائن واقع ہوگی، جس کے بعد سائلہ کے ذمہ عدت گزار نا لازم ہوگا،تاہم جس حیض میں خلع ہوا ہو وہ حیض عدت میں شمار نہ ہوگا، بلکہ سائلہ کے ذمہ اسکے علاوہ تین ماہواریاں پوری کرکے عدت گزرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في أحكام القرآن للجصاص: قال انهما لايجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا لیس للحكمين أن يفرقا الا برضى الزوجين لان الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وانما الحكمان وكيلان لهما أحدها وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع ( إلى قولہ) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرج المال عن ملكها اهـ ( ج ۳ ص ١٥٣)۔
وفي المبسوط : (قال) والخلع جائز عند السلطان وغيره لأنه عقد التراضي كسائر العقود وهو بمنزلة الطلاق بعوض (ج6، ص ۱۷۳، ط: العلمية)۔
وفي التاتارخانية: الخلع عقد يفتقر إلى الإيجاب والقبول يثبت الفرقة ويستحق عليها العوض ( ج ۳ ، ص 453، ط:ادارۃ القرآن)۔
وفي الهندية: اذا طلق إمرأته في حالة الحيض كان الاعتداد بثلاث حیض کوامل ولا تحتسب ھذہ الحیضۃ من العدۃ کذا فی الظہیرۃ اھ ( ج 1، ص 527، ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70426کی تصدیق کریں
0     1193
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات