والدین کے حقوق

والدین اگر تبلیغی جماعت میں جانے سے روکے تو بیٹے کو کیا کرنا چاہیئے ؟

فتوی نمبر :
70403
| تاریخ :
2024-01-19
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

والدین اگر تبلیغی جماعت میں جانے سے روکے تو بیٹے کو کیا کرنا چاہیئے ؟

میں دو دن کے لئے تبلیغ میں جانا چاہتا ہوں میرے والدین سخت مخالفت کر تے ہیں ، اور مجھے نہیں جانے دے رہے ہیں, ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس کے والدین اسے تبلیغ میں جانے کی اجازت کیوں نہیں دے رہے ہیں ، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر سائل کے والدین عمر کے اس حصہ میں پہنچ چکے ہوں کہ انہیں سائل کی خدمت کی ضرورت ہو اور سائل کے علاوہ ان کی خدمت اور دیکھ بال کے لئے کوئی اور موجود نہ ہو یا والدین کو کسی دوسرے بندے کی خدمت پر اطمینان نہ ہو تو ایسی صورت میں سائل کو والدین کی خدمت سعادت سمجھ کر کرنی چاہیئے اور یہ زیادہ باعثِ اجر و ثواب ہے ، اور اگر سائل کے والدین کو خدمت کی ضرورت نہ ہو یا سائل کے علاوہ کوئی اور بندہ خدمت کے لئے موجود ہو تو ایسی صورتِ حال میں سائل کو چاہیئے کہ وہ والدین کی خوب خدمت اور اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے راستہ میں نکلنے کے فضائل اور مختلف جماعتوں کی کارگزاریاں سنائے ، ان کے ساتھ بحث و مباحثہ نہ کرے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے علاقہ کی سطح پر اعمال میں بھی جڑتا رہے ، اور والدین کے دل کی نرمی کی مسلسل دعا بھی کرتا رہے ، ان شاء اللہ وہ ضرور اجازت دیں گے ، اور جب وہ اجازت دیدیں تو پھر سائل کم و بیش اوقات کے لئے بھی نکل سکے گا اور سائل کا یہ فعل معمولی دل آزاری کا سبب بھی نہ ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ : وقال محمد رحمه الله تعالى في السير الكبير إذا أراد الرجل أن يسافر إلى غير الجهاد لتجارة أو حج أو عمرة و كره ذلك أبواه فإن كان يخاف الضيعة عليهما بأن كانا معسرين و نفقتهما عليه و ماله لا يفي بالزاد و الراحلة و نفقتهما فإنه لا يخرج بغير إذنهما سواء كان سفرا يخاف على الولد الهلاك فيه كركوب السفينة في البحر أو دخول البادية ماشيا في البرد أو الحر الشديدين أو لا يخاف على الولد الهلاك فيه و إن كان لا يخاف الضيعة عليهما بأن كانا موسرين و لم تكن نفقتهما عليه إن كان سفرا لا يخاف على الولد الهلاك فيه كان له أن يخرج بغير إذنهما و إن كان سفرا يخاف على الولد الهلاك فيه لا يخرج إلا بإذنهما كذا في الذخيرةاھ ( باب فی الرجل یخرج الی السفر ، ج 5 ، ص 365 ، ط : ماجدیہ ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70403کی تصدیق کریں
0     704
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات