والدین کے حقوق

بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
76719
| تاریخ :
2024-07-19
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

میں حال ہی میں دبئی چلا گیا ہوں اب میں اپنی بیوی اور بیٹی کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں،میری ماں ہے جو میری بہن کے ساتھ رہتی ہے جوکہ طلاق یافتہ ہے، اب جب میں اپنی اہلیہ اور چھوٹی بیٹی کو اپنے ساتھ یو اے ای منتقل کرنا چاہتا ہوں، میری والدہ کہتی ہیں کہ وہ اکیلی ہیں، میں اپنی ملازمت کے لیے متحدہ عرب امارات منتقل ہواہوں اور میں پاکستان میں اپنی والدہ کی کفالت کر سکتاہوں، میری ایک بڑی بہن بھی ہے جو شادی شدہ ہے اور کراچی میں رہتی ہے، میری شادی کے بعد میری والدہ کے ساتھ تعلقات زیادہ اچھے نہیں رہے، میری والدہ کو ہماری ازدواجی زندگی میں مداخلت کی عادت ہے، اور وہ صرف ہمارے ساتھ رہنا چاہتی ہیں لیکن میرے لیے یہ ممکن نہیں کہ میں اپنی والدہ کو بھی یو اے ای میں ساتھ رہنے کے لیے لاؤں، میں اپنی والدہ کی مالی مدد کروں گا،میں نے ان کے لئے کراچی میں ایک نیا گھر بھی خریدا ہے تاکہ وہ وہاں میری دوسری بہن کے ساتھ رہ سکیں جس کی اب طلاق ہو چکی ہے، میری بڑی بہن بھی جو شادی شدہ ہے، میری والدہ سے اکثر ملاقات کرتی رہتی ہیں، براہ کرم مجھے بتائیں کہ کیا میں اپنی والدہ کو یہاں یو اے ای میں نہیں رکھ سکتا کیونکہ یو اے ای میں اتنا بڑا گھر نہیں ہے صرف ایک اسٹوڈیو یا ایک اپارٹمنٹ ہے، اس لیے اگر میں اپنی والدہ کو رکھوں گا تو وہ ہماری پرسنل لائف میں مداخلت کریں گی، میری والدہ چاہتی ہے کہ میں اپنی بیوی اور چھوٹی بیٹی کو اپنے ساتھ نہ رکھوں اور میں پاکستان آتا رہوں، وہ کہتی ہے کہ وہ اکیلی رہ جائیں گی، براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں اگر میں اپنی والدہ کے پاکستان میں رہتے ہوئے مالی طور پر ان کی دیکھ بھال کروں اور ان کی خلدمت کے لئے کسی کو مقرر کروں، اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کروں، کیا یہ ٹھیک ہے کہ میں اپنی والدہ کو اگر ساتھ نہ رکھوں ، میری شادی کے بعد بہت سارے مسائل تھے ،اس لیے میں ان سے بچنا چاہتا ہوں اگر میں اپنی والدہ کو یہاں لاؤں تو مجھے معلوم ہے کہ میری والدہ کو ہمارے ازدواجی معاملات میں مداخلت کرنے کا موقع ملے گا، اس لیے اگر وہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں ، ہماری پرسنل لائف کو برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا،براہ مہربانی، مشورہ دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ قرآن وسنت کی رو سے والدین کی خدمت اور ان کے ساتھ حسن سلوک کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے، اور ہر اس کام سے منع کیا گیا ہے جس سے ان کو معمولی سی بھی تکلیف ہوتی ہے، لہذا سائل کی والدہ اگر عمر کے اس حصہ میں پہنچ چکی ہوں کہ انہیں سائل کی خدمت کی ضرورت ہو اور سائل کے علاوہ ان کی خدمت اور دیکھ بال کے لئے کوئی موجود نہ ہو یا والدہ کو کسی دوسرے بندے کی خدمت پر اطمینان نہ ہو اور سائل کے بغیر تنہا رہائش اختیار کرنے کی صورت میں وحشت اور تکلیف کا سامنا ہو تو ایسی صورت میں سائل کو چاہیئے کہ یا تو والدہ کو بھی اپنے پاس یواے ای بلاکر اپنے ساتھ رکھے، یا گھر کے قریب ہی کوئی مناسب ذریعہ آمدن تلاش کرے تاکہ والدہ کی تکلیف ،وحشت اور پریشانی کا مداوہ ہوسکے، اور والدہ کو ساتھ رکھنے کی صورت میں والدہ کی طرف جو قول یا عمل طبیعت کے خلاف ناگوار معلوم ہو اس پر صبر سے کام لے کہ یہ بہت بری سعادت اور اجروثواب کا کام ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا (سورۃ اسراء،رقم الآیۃ 23)۔
و فی الھندیۃ : وقال محمد رحمه الله تعالى في السير الكبير إذا أراد الرجل أن يسافر إلى غير الجهاد لتجارة أو حج أو عمرة و كره ذلك أبواه فإن كان يخاف الضيعة عليهما بأن كانا معسرين و نفقتهما عليه و ماله لا يفي بالزاد و الراحلة و نفقتهما فإنه لا يخرج بغير إذنهما سواء كان سفرا يخاف على الولد الهلاك فيه كركوب السفينة في البحر أو دخول البادية ماشيا في البرد أو الحر الشديدين أو لا يخاف على الولد الهلاك فيه و إن كان لا يخاف الضيعة عليهما بأن كانا موسرين و لم تكن نفقتهما عليه إن كان سفرا لا يخاف على الولد الهلاك فيه كان له أن يخرج بغير إذنهما و إن كان سفرا يخاف على الولد الهلاك فيه لا يخرج إلا بإذنهما كذا في الذخيرةاھ ( باب فی الرجل یخرج الی السفر ، ج 5 ، ص 365 ، ط : ماجدیہ )۔
وفیہ ایضاً: والأم إذا كانت فقيرة فإنه يلزم الابن نفقتها، وإن كان معسرا، أو هي غير زمنة، وإذا كان الابن يقدر على نفقة أحد أبويه، ولا يقدر عليهما جميعا فالأم أحق(فصل في نفقة ذوي الأرحام،ج1،ص565،ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76719کی تصدیق کریں
0     745
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات