میری بالغ اولاد(بیٹا اور بیٹی دونوں) کیا میری اجازت کے بغیر کسی سے تحفہ لے سکتے ہیں؟ جبکہ میں نے انہیں منع بھی کیا ہو ، اور کیا مجھے یہ حق حاصل ہے کہ میں اپنی بالغ اولاد (بیٹی اور بیٹے) کو کسی سے تحفہ لینے سے روک سکوں؟
سائل کی اولاد کا کسی سے تحفہ لینے میں اگر کوئی دینی یا دنیاوی خرابی نہ ہو تو ان کیلئے کسی سے تحفے لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ،البتہ اگر اسکے لینے میں کوئی دینی یا دنیاوی مفسدہ ہو جسکی وجہ سے سائل نے انہیں لوگوں سے تحفے تحائف لینے سے منع کیا ہو تو پھر انہیں لوگو ں سے تحفے تحائف وصول کرنے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
کما فی شرح المجلۃ : المراد بالممیز من یعقل تحصیل المال و انما صح قبضہ لانہ جعل فی التصرف النافع الذی لایحتمل ضرر کالبالغ ، فینفذ نظراً لہ (3/364)۔