والدین کے حقوق

والدین کو چھوڑ کر کسی اور شہر میں مقیم ہوکر شادی کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
67656
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

والدین کو چھوڑ کر کسی اور شہر میں مقیم ہوکر شادی کرنے کا حکم

میں 10 سال سے ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات میں تھا، وہ پاکستان سے ہے اور میں ہندوستان سے ہوں۔ اب جب کہ میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مسائل کی وجہ سے دونوں خاندانوں کے لیے ویزا دستیاب نہیں ہے ۔ اب ایک ہی آپشن ہے کہ شادی کر کے دبئی میں سیٹل ہو جاؤ۔ میں اس وقت انڈیا میں جاب کر رہا ہوں۔ میں نے اپنے گھر والوں کو دبئی کے بارے میں بتایا ، میرے والد کو حال ہی میں دل کا دورہ پڑا ہے ۔ میری ماں یہ سن کر کئی بار بے ہوش ہو گئی اور وہ نہیں چاہتی کہ میں اسے چھوڑوں۔ مجھے ڈر ہے کہ اگر میں چلا گیا تو ان کے ساتھ کچھ ہو جائے گا۔ گھر میں میرے چھوٹے بھائی اور ایک بہن ہیں، دونوں غیر شادی شدہ ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا مجھے گھر چھوڑ کر آباد ہو جانا چاہیے ؟چاہے میرے والدین اس کے خلاف ہوں اور اگر میں اس لڑکی کو چھوڑ دو، کیا یہ مجھ پر گناہ ہوگا؟ اور اگر وہ اپنے آپ کو کچھ کرتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق سائل کا عرصہ دس سال سے ایک غیر لڑکی کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا، بے تکلفانہ بات چیت اور رابطے رکھنا شرعاً جائز نہیں تھا، جس پر سائل کو توبہ واستغفار اور آئندہ کے لیے ایسے ناجائز تعلقات و روابط سے اجتناب لازم ہے، جبکہ مذکور رشتے اور اس کی وجہ سے دبئی منتقل ہونے پر اگر سائل کے والدین رضامند نہ ہوں، جس کی وجہ سے انہیں دل کے دورے پڑنے اور بے ہوش ہو جانے جیسی صور ت حال کا سامنا ہو، تو ایسی صورت میں سائل کے لیے شادی کر کے دبئی منتقل ہونا بالکل مناسب نہیں، بلکہ اُسے چاہیے کہ حکمت و بصیرت کے ساتھ خاندان کے بڑوں کے مشورے سے اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

و في المستدرك على الصحيحين للحاكم: 7249 - حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، ثنا هارون بن سليمان، ثنا عبد الرحمن بن مهدي، وأخبرنا أحمد بن جعفر، ثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرحمن، ثنا شعبة، عن يعلى بن عطاء، عن عبد الله بن عبد الله بن عمرو، رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «رضا الرب في رضا الوالد وسخط الرب في سخط الوالد» هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يخرجاه " [التعليق - من تلخيص الذهبي] على شرط مسلم اھ (4/ 168) واللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67656کی تصدیق کریں
0     138
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات