والدین کے حقوق

بیمار والدہ پر دوائی کھلانے کیلئے سختی کرنا

فتوی نمبر :
67664
| تاریخ :
2023-09-14
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

بیمار والدہ پر دوائی کھلانے کیلئے سختی کرنا

میری والدہ پچھلےسات سال سے بیمار ہیں اور بیڈ پر ہیں،میں ان کےکام کرتی ہوں جتنی بھی اللہ نے توفیق دی ہے،الحمدللہ مجھے مسئلہ نہیں اس سب میں،میرے دو بھائی اور ایک بہن اور بھی ہیں گھر میں،لیکن وہ خدمت کا کام نہیں کرتے امی کی(بہن بالکل نہیں کرتی اور بھائی کر نہیں سکتے،امی ڈائپرز پر ہیں اس لیے)میں چوبیس گھنٹے ان کے ساتھ ہوتی ہوں،اب وہ جسمانی بیماری کے علاوہ ذہنی طور پر بھی بہت بیمار رہنے لگی ہیں،اور چار سے چھ بار ایک ہی بات کہنی پڑتی ہے،یا اُونچی آواز میں بات کرو،تب ہی انہیں سمجھ میں آتا ہے،بے وجہ آوازیں دینا جبکہ کام بھی نہ ہوتو اس طرح بہت مشکل کا سامنا ہے،بہت پریشان ہوں،اکثر وبیشتر میری آواز اُونچی ہوجاتی ہے نا چاہتے ہوئے بھی،کبھی تو ڈانٹنا یا آواز اُونچی کرنا،باربار ایک بات کہناضروری ہوجاتا ہےکہ انہیں انسولین لگانی ہے یا میڈیسن دینی ہیں،زبردستی کرنی پڑتی ہے،ورنہ وہ مانتی نہیں ہیں،بہت پریشانی والی کیفیت ہے،اس سب کے بعد مجھے اپنی دنیا اور آخرت کا سوچ کر بہت ڈر لگتا ہے،میں الحمدللہ نمازی اور تہجد گزار بھی ہوں،بہت توبہ کرتی ہوں،لیکن پھر دوبارہ امی کے آگے کچھ ایسا ہوجاتا ہے،جس کے بعد مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔مجھے بتائیں کہ میں کس حد تک سختی کرسکتی ہوں؟یقین کریں یہ سختی یا زبردستی یا آواز اُونچی کرنا،یہ سب ان کی بہتری کے کاموں میں ہوتا ہےمجھ سے ،کہ وہ بات سن لیں ،جس میں ان کا فائدہ ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں سائلہ کا اپنی والدہ کے ساتھ مذکور رویّہ اختیار کرنے سےاگر ان کی بے ادبی اور بے اکرامی کا قصد نہ ہو،بلکہ والدہ کی بہتری کےلیے وہ ایسا کررہی ہو(جیسا کہ سوال میں بھی تفصیل سے لکھا گیا ہے)،تو ایسی صورت میں بقدرِ ضرورت سائلہ کےلیے ایسا رویّہ اختیار کرنے کی شرعاً گنجائش ہے،اور امید ہے کہ سائلہ گناہ گار بھی نہ ہوگی،تاہم اس کے باوجود بھی اگر سائلہ اپنی والدہ کے ساتھ پیارومحبت اور نرمی سے پیش آئے،تو یہ دوگنے اجر اور سعادت کا باعث ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67664کی تصدیق کریں
0     638
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات