والدین کے حقوق

کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

فتوی نمبر :
49845
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس بندے کے بارے میں جو والدین اور بچوں کے درمیان اپنے فائدے کیلئے اختلافات پیدا کرے جبکہ اختلاف پیدا کرنے والا اپنا بھائی ہو،اگر میں اپنے بچوں کا نکاح اپنے مرضی سے کراؤں اور میرے والدین اس بات پر مجھ سے ناراض ہوں تو کیا میں گناہگارہوں گا؟ میری والدہ جس کے ساتھ میری بیٹی کی شادی کرنا چاہتی ہے وہ مجھے صرف اسلئے پسند نہیں کہ لڑکے کا اُٹھنا بیٹھنا صحیح لوگوں کے ساتھ نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والدین جس لڑکے کے ساتھ سائل کی بیٹی کارشتہ کرانے پر بضد ہیں، اگر وہ واقعۃً بگڑا ہوا ہو اور اس کا اُٹھنا بیٹھنا صحیح لوگوں کے ساتھ نہ ہو تو سائل کو چاہیئے کہ والدین کو حکمت کے ساتھ کسی مناسب طریقہ سے راضی کرنے کی پوری کوشش کرے، تاہم ہر ممکن کوشش کے باوجود سائل کے والدین اس لڑکے کے ساتھ رشتہ کرانے پر بضد ہوں تو ایسی صورت میں والدین کی بات نہ ماننے کی وجہ سے سائل گناہ گار نہ ہو گا ، البتہ جو بھائی بے جا اختلافات پیدا کر وا رہا ہے تو اس کا یہ عمل شرعا ً جائز نہیں بلکہ گناہ کبیرہ ہے جس سے بہر صورت احتر از لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي صحيح البخاري: عن سعيد بن أبي بردة، عن أبيه، عن جده، أن النبي صلى الله عليه وسلم، بعث معاذا وأبا موسى إلى اليمن قال: «يسرا ولا تعسرا، وبشرا ولا تنفرا، وتطاوعا ولا تختلفا»۔الحدیث (4/65)
وفي مصنف ابن أبي شيبة: عن عمر قال: «لا نكاح إلا بولي»۔الحدیث (3/454)
وفي مصنف عبد الرزاق: عن جابر، عن الشعبي قال: «لا يجبر على النكاح إلا الأب»۔الحدیث (6/164)
وفي رد المحتار: فلا ولاية للأبعد مع الأقرب إلا إذا غاب غيبة منقطعة۔اھ (3/81)
وفيه ايضا: والظاهر أن وصي الأب مقدم على الجد كما صرحوا به في بابه۔اھ (3/70)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 49845کی تصدیق کریں
0     1085
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات