والدین کے حقوق

والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
69728
| تاریخ :
2023-12-14
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

میری والدہ میرے پسند کے رشتے سے راضی نہیں تھی تو ان کی وفات کے بعد کیا میں وہ کر سکتا ہوں کوئی گناہ تو نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا والدین کی رضامندی کے بغیر اپنے طور پسند کی شادی کرنا تو مناسب نہیں تھا،جوان لڑکے لڑکی کا والدین کی اجازت و رضامندی کے بغیر نکاح کرنا عرفا بہت معیوب سمجھا جاتا ہے،اس لئے سائل کو مذکور طرز عمل سے اجتناب کرنا چاہئے،تاہم سائل جس لڑکی کے ساتھ نکاح کرنے کا خواہش مند ہے،اس میں اگر کوئی دینی اور اخلاقی برائی نہ ہو ،سائل کی والد ہ کو وہ لڑکی بغیر کسی وجہ کے طبعی طور پر پسند نہ تھی تو ایسی صورت میں اب والدہ کی وفات کے بعد سائل کے لئے اپنے بڑوں کی مشاورت سے مذکور لڑکی کے ساتھ نکاح کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں،البتہ اگر کسی معقول اور معتبر وجوہات کی وجہ سے سائل کی والدہ کو سائل کا مذکور جگہ رشتہ کرنا پسند نہ تھا اور وہ وجوہات ابھی بھی ہوں تو ایسی صورت میں سائل کو مذکور لڑکی کے ساتھ شادی کرنے کے بجائے کسی دوسری مناسب جگہ رشتہ کرنے کا اہتمام کرنا چاہئے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69728کی تصدیق کریں
0     1312
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات