جرائم و کبائر

مقتول جس کا قاتل باپ ہو , اس کی دیت کن کن ورثاء میں تقسیم ہوگی ؟

فتوی نمبر :
69919
| تاریخ :
2023-12-23
عقوبات / حدود و سزا / جرائم و کبائر

مقتول جس کا قاتل باپ ہو , اس کی دیت کن کن ورثاء میں تقسیم ہوگی ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنے بیٹے کو قصداً وعمداً قتل کردیا ہے، اب وہ اس بیٹے کی دیت ادا کرنا چاہتا ہے جو کہ بیالیس لاکھ روپے ہے، اور مقتول کے ورثاء میں اس کی بیوی ،ایک بیٹا،ایک بیٹی والدہ،دادا ،زندہ ہیں ،اس کے علاوہ مرحوم کا ایک بھائی اور بہن بھی موجودہے ،اب معلوم یہ کرنا ہے کہ مذکورہ دیت اورمقتول کا ترکہ ان ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگا،اور ہر وارث کے حصے میں کتنی رقم اور کتنا حصہ آئے گا؟ شرعی حکم سے آگاہ کرکے مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور کا اپنے بیٹے کو نا حق قتل کرنا شرعاً ناجائز اور حرام عمل ہے ،جس کی وجہ سے مذکور شخص بہت سخت گناہ گار ہوا ہےجس پر اسے خلوصِ نیت کے ساتھ بصدقِ دل توبہ واستغفار اور آئندہ کیلئے اس طرح کے جرائم سے مکمل اجتناب لازم ہے ،جبکہ والد ہونے کی وجہ سے مذکور شخص سے قصاص تو نہیں لیا جائے گا ،مگر قتلِ عمد کی صورت میں اس کے مال میں سے اس کے ذمہ دیت کی ادائیگی لازم ہوگی ،جبکہ دیت کا مال مقتول کا ترکہ شمار ہوکر دیگر ترکہ کی طرح اس کے تمام شرعی ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم کا ترکہ اصول میراث کے مطابق اس کے شرعی ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا ،کہ مرحوم نے بوقت انتقال مذکور دیت سمیت جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد ،سوناچاندی،زیورات ،نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ،وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے جس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں،اسکے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض یا بیوہ کا حق مہر واجب الاداء ہو تو وہ ادا کریں ،اسکے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3)حصے کی حد تک اس پر عمل کریں ،اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اسکے کل (72) حصے بنائے جائیں جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو(9)حصے،دادا کو (12) حصے،والدہ کو (12) حصے ،بیٹے کو (26) حصے،اور بیٹی کو (13) حصےدیے جائیں -

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامیۃ:واعلم أنه يدخل في التركة الدية الواجبة بالقتل الخطأ أو بالصلح عن العمد أو بانقلاب القصاص مالا بعفو بعض الأولياء (6/759)
وفی المبسوط:«لا يقاد الوالد بولده ولا السيد بعبده» وقضى عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - في من قتل ابنه عمدا بالدية في ماله اھ(26/92)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69919کی تصدیق کریں
0     1102
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا پریشانی کی وجہ خودکشی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جرائم و کبائر 0
  • ماضی کے ان گنت نامعلوم گناہوں سے توبہ کیسے کی جائے

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قتل بذریعہ سحر و جادو

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • زناکا کفار

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بلی کو مارنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والے کو مارنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • شوہر کے دو سال سے زائد عرصہ بیرون ملک ہونے کی صورت میں بچی کی ولادت پر اس کی ولدیت سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیانعت کے الفاظ میں رد و بدل سے انسان کافر ہوجاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • مقتول جس کا قاتل باپ ہو , اس کی دیت کن کن ورثاء میں تقسیم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • عوام کا مرتد کو قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا نماز اور زکوۃ ادا نہ کرنے والے کو حکومت سزا دے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ورثاء کا قاتل کو معاف کرنے پر کیا ان کو اجر ملے گا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا شادی شدہ عورت کے ساتھ بوس و کنار زنا کے زمرے میں آتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نکاحِ متعہ کرنے والے پر حد جاری ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نیکیوں کی کثرت کے باوجود گناہوں پر سزا کاحکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کوئی عورت اگر اپنی رضامندی سے زنا کرے تو مرد کے خاندان سے اس کا بدلہ کس طرح لیا جائے گا ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • زنا بالجبر کی صورت میں زانی کو قتل کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کتا مرجائے توکیا مارنے والا شخص گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • علماء کو برا بھلا کہنے والے کا حکم اور اس کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • جادو کروانے والے پر کسی قسم کا عمل کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بدفعلی کرنے والے شوہر کا نکاح برقرار رہتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قرآن حفظ کرکے بھولنے کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
Related Topics متعلقه موضوعات