علمی معلومات

کیا پندرہویں صدی نہیں آئے گی؟

فتوی نمبر :
69792
| تاریخ :
2023-12-17
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

کیا پندرہویں صدی نہیں آئے گی؟

پندرہویں صدی نہیں آئے گی؟کیا یہ حدیث ہےاور یہ بات صحیح ہے؟قرآن و احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں مفصل اور باحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ پندرہویں صدی نہیں آئے گی ان الفاظ اور معنی پر مشتمل حدیث ہماری نظر سے نہیں گزری اور نہ ہی یہ حدیث کے الفاظ معلوم ہوتے ہیں ، بلکہ یہ زبان زد مقولہ ہے ،اسی طرح قرآن و حدیث میں وقوع قیامت کا کوئی متعین وقت بیان نہیں کیا گیا ہے ، بلکہ بڑی بڑی علامتیں بتائی گئی ہیں ، جن کا ظہور اب تک نہیں ہوا ، اس لئے یہ بات کہنا کہ چودھویں صدی کے ختم پر قیامت آ جائے گی ،جس کی وجہ سے پندرہویں صدی کی ابتداء نہ ہو سکے گی ،سراسر غلط اور قرآن و حدیث کے متصادم ہے ، لہذا اس طرح کی باتیں پھیلانے سے احتراز چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی ! قل لا یعلم من فی السمٰوٰات و الارض الغیب الا اللہ ، وما یشعرون ایان یبعثون الآیہ ( سورۃ النمل ، آیت 65 ) ۔
وفی تفسیر ابن کثیر : فی قولہ تعالی ( ان اللہ عندہ علم الساعۃ ) ھذہ مفاتیح الغیب التی استاثرہ اللہ تعالی بعلمھا فلا یعلمھا احد الا بعد اعلامہ تعالی بھا فعلم وقت الساعۃ لا یعلمہ نبی مرسل و لا ملک مقرب الخ ( ج 3 ، ص 71 ، ط : دار القرآن الکریم ) ۔
و فی صحیح البخاری : عن ابی ھریرۃ قال : کان النبی ﷺ بارزا یوما للناس ، فاتاہ رجل فقال : ما الایمان ( الی قولہ ) قال : متی الساعۃ ؟ قال " مالمسؤول عنھا باعلم من السائل و ساخبرک عن اشراطھا : اذا ولدت الامۃ ربھا ، و اذا تطاول رعاۃ الابل البھم فی البنیان ، فی خمس لا یعلمھا الا اللہ ، ثم تلا النبی ﷺ " ان اللہ عندہ علم الساعۃ " الآیۃ الخ ( حدیث 50 ، باب سؤال جبریل النبی ﷺ الخ ، ج 1 ، ص 153 ، ط : البشری ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69792کی تصدیق کریں
0     951
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات