حرمت مصاهرت

حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

فتوی نمبر :
68066
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص (بہنوئی ) کا اپنی سالی کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم ہوا ،لیکن انہوں نے کبھی ایک دوسرے کو چھوا نہیں ،اور نہ ہی کبھی بوس و کنار ہوا ،البتہ ایک مرتبہ شخصِ مذکور کے عضوء خاص پر سالی کا ہاتھ لگ گیا جس کی وجہ سے اس کو انزال ہوگیا ،اب آیا کہ اس سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟ اور اس شخص کے نکاح پر کچھ اثر پڑے گا یا نہیں ؟اور اب شخصِ مذکور اور اس کی سالی اپنے بچوں کا ایک دوسرے کے ساتھ نکاح کرنا چاہتے ہیں آیا کہ یہ نکاح کروانا درست ہوگا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص کا اپنی سالی کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرکے بے تکلف ہوجانا شرعاً ناجائز اور حرام عمل تھا ، جس کی وجہ سے دونوں گنہگار ہوئے ہیں، ان کے ذمہ اپنے اس عمل پر بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ ان امور سے مکمل اجتناب اور سالی کا اپنے بہنوئی سے پردے کا اہتمام کرنا لازم اور ضروری ہے ،جبکہ مذکور شخص اور اس کی سالی نے اگر مذکور موقع کے علاوہ کسی اور موقع پر ایک دوسرے کے جسم کو بغیر کسی حائل کے ،شہوت کے ساتھ چھوا نہ ہو،اور حالیہ واقعہ میں بہنوئی کے عضوِ خاص کو سالی کا ہاتھ لگنے موقع پر ہی اسے انزال ہو اہو تو ایسی صورت میں اس سے شرعاً حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوئی ،جبکہ سالی اور بہنوئی کے دوستانہ تعلقات کی وجہ سے بہنوئی کے نکاح پر شرعاً کوئی اثر نہیں پڑا ، بلکہ دونوں میاں بیوی حسبِ سابق زندگی بسر کرسکتے ہیں ،اسی طرح مذکور شخص اور اس کی سالی کی اولادوں کا ایک دوسرے کے ساتھ نکاح کرنا شرعاً جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار :(و أصل ماسته و ناظرة إلى ذكره و المنظور إلى فرجها) المدور (الداخل) و لو نظره من زجاج أو ماء هي فيه (الیٰ قولہ) هذا إذا لم ينزل فلو أنزل مع مس أو نظر فلا حرمة به اھ(3/33)۔
و فی الفتاوى الهندية : و شرطه أن لا ينزل حتى لو أنزل عند المس أو النظر لم تثبت به حرمة المصاهرة ، كذا في التبيين . قال الصدر الشهيد و عليه الفتوى ، كذا في الشمني شرح النقاية . و لو مس فأنزل لم تثبت به حرمة المصاهرة في الصحيح ؛ لأنه تبين بالإنزال أنه غير داع إلى الوطء اھ(1/275)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68066کی تصدیق کریں
1     2801
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نابالغ بچی کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نامحرم کو چھوتے ہوئے انزال ہو نے سے حرمت مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • والدہ کا جسم سے مس ہونے سے آلہ تناسل حرکت میں آجائے تو کیا حکم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • شہوت کے ساتھ خالہ کا ہاتھ چھونے کے بعد اسکی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • خالہ سے گلے ملتے وقت شہوانی خیال آنے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات