احکام عدت

تین طلاقوں کے بعد اکھٹے ساتھ رہنے کے بعد پھر تین طلاقوں کی صورت میں عدت کا حکم

فتوی نمبر :
64382
| تاریخ :
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

تین طلاقوں کے بعد اکھٹے ساتھ رہنے کے بعد پھر تین طلاقوں کی صورت میں عدت کا حکم

ایک خاتون کو 2013 میں شوہر نے تین بار طلاق دی تھی لیکن کچھ اسلامی ماہر کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک طلاق ہے اور انہوں نے دوبارہ شادی کا رشتہ شروع کر دیا، گزشتہ ماہ ر مضان میں اس کے شوہر نے دوبارہ تین طلاقیں دیں، اب انہوں نے کسی مفتی سے مشورہ کیا انہوں نے کہا کہ طلاق 2013 میں ہو چکی تھی ، اب سوال عدت کا ہے ؟ کیا اسے اس طلاق کی عدت پر عمل کرنا چاہیے ، یا 2013 میں سابقہ طلاق کی طرح کوئی شادی نہیں ہوئی تھی۔
نوٹ : سائل سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ طلاق کے الفاظ " میں اپنے ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، طلاق دیتا ہوں ، طلاق دیتا ہوں " تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کو 2013 میں مذکور الفاظ " میں اپنے ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، طلاق دیتا ہوں ، طلاق دیتا ہوں " کے ساتھ تین طلاقیں دیں تو اس سے تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی تھی ، اس کے بعد بغیر حلالۂ شرعیہ کے دونوں کا ایک ساتھ رہنا شرعاً ناجائز اور حرام تھا ، جسکی وجہ سے دونوں سخت گناہ گار ہوئے ہیں ، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحد گی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ، تاہم اگرمفتی کی بات پر عمل کرتے ہوئے میاں بیوی والے تعلقات مسلسل قائم کیے تھے ، تو اس کی وجہ سے عدت ختم نہیں ہوئی ، بلکہ آخری مرتبہ ہمبستری کے بعد از سر نو عدت شروع ہو گئی ہے ، چنانچہ اس عدت کے ختم ہونے پر عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزيل العزيز فأن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غیرہ(البقرہ :230)
وفی الھندیة: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية اھ (1/473)۔
وفیھاایضاً :وأما المطلقة ثلاثا إذا جامعها زوجها في العدة مع علمه أنها حرام عليه ومع إقراره بالحرمة لا تستأنف العدة ولكن يرجم الزوج والمرأة كذلك إذا قالت: علمت بالحرمة، ووجدت شرائط الإحصان، ولو ادعى الشبهة بأن قال: ظننت أنها تحل لي تستأنف العدة بكل وطأة وتتداخل مع الأولى إلا أن تنقضي الأولى فإذا انقضت الأولى وبقيت الثانية والثالثة كانت هذه عدة لوطء (1/532)
وفی التاتارخانیة:وفی الینابیع :والوطیء بالشبه الموجبة لعدۃ اخری علی انواع:منھا:اذا طلقھا ثلاثا فعاد فتزوجھا فی العدة ودخل بھا، ومنھا :اذا دخل بھا فی العدة وقد طلقھا ثلاثا وقال ظننت انھا تحل لی(5/239)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 64382کی تصدیق کریں
1     866
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • دوماہواری کےبعدحیض آنا بند ہو جائے تو عدت کیسے پوری ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
Related Topics متعلقه موضوعات