معلوم یہ کرناہے کہ کورٹ سے حاصل کیے گئے خلع کو طلاق مانا جائے گا ؟ علاوہ ازیں یہ بھی بتا دیں کہ چھہ ماہ سے الگ رہنے کے باوجود عدت کرنی ہوگی؟ اگر عدت کرنی ہوگی تو کتنی مدت تک کرنی ہوگی؟
واضح ہو کہ عدت شرعاً طلاق کے بعد لازم ہوتی ہے ،لہذا میاں بیوی چاہے جتنے عرصے سے علیحدہ رہ رہے ہوں لیکن طلاق ہونے کی صورت میں بیوی پر عدت لازم ہوگی ، جبکہ خلع اگر یکطرفہ طور پر عدالت کے ذریعہ لیا گیا ہو اور اس میں شوہر یا اس کے وکیل نے رضامندی کا اظہار نہ کیا ہو تو اس طرح خلع لینے سے طلاق واقع نہیں ہوگی ، بلکہ میاں بیوی کا نکاح بدستور قائم رہے گا -
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0