علمی معلومات

جبریل امین کا سدرۃ المنتہی پر رکنے کو بے وفائی کہنا درست ہے ؟

فتوی نمبر :
60578
| تاریخ :
2022-11-17
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

جبریل امین کا سدرۃ المنتہی پر رکنے کو بے وفائی کہنا درست ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک خطیب صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے بات کی، او جبرائیل تو سدرہ کے مقام پر بے وفائی کر گیا کاش وہاں ابوبکر وعمر ہوتے وہ اعلان کرتے ہم رسول اللہ کی معیت میں ہم رسول اللہ کے رفیق سفربن کر جل بھی جائیں سڑ بھی جائیں لیکن پھر بھی محمد عربی کا دامن نہیں چھوڑیں گے، معلوم یہ کرنا تھا کہ ہمیں علماء کرام نے یہ بتایا ہے کہ جبریل امین سفر معراج میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سدرۃ المنتہی کے مقام تک گئے تھے، اورجبرائیل امین کا سدرہ کے مقام رک جانا اور آگے کا سفر رسول اللہ ﷺ نے اکیلے کرنا تھا، یہ اللہ کا حکم تھا نہ کہ جبرائیل امین کی بے وفائی کی وجہ سے تھا،تو کیا جبرائیل امین کو اس بے ہودہ طریقے سے مخاطب کرنا اور جبرئیل امین کا اللہ کے حکم پر عمل کو بے وفائی کہنا گستاخی نہیں ؟اور ابوبکر و عمر کو جبرائیل امین پر ترجیح دینا، اور کیا شیخین کا عمل اللہ کے حکم سے بڑھ کر ہوسکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سدرۃ المنتہی کے مقام پر حضرت جبرائیل علیہ السلام کا رکنا ،اور آپ ﷺ کے ساتھ مزید سفر نہ کرنا، بے وفائی کی بناء پر نہیں تھا، بلکہ انہیں اجازت ہی اس حد تک سفر کرنے کی تھی، لہذا مذکور خطیب صاحب کا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شان اور فضائل اس انداز سے بیان کرنا، کہ جس سے حضرت جبرائیل علیہ السلام کی شان اقدس میں کوئی بے ادبی یا کمی کوتاہی لازم آئے قطعا مناسب نہیں، لہذا خطیب صاحب موصوف کو آئندہ کے لئے اس طرز عمل سے اجتناب کرنا چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح :وعن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ما من نبي إلا وله وزيران من أهل السماء ووزيران من أهل الأرض فأما وزيراي من أهل السماء فجبريل وميكائيل وأما وزيراي من أهل الأرض فأبو بكر وعمر . رواه الترمذي (1710/3)
وفي المواهب اللدنية بالمنح المحمدية:في شفاء الصدور من حديث ابن عباس: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال بعد أن ذكر مبدأ حديث الإسراء، كما ورد فى الأمهات أتاني جبريل وكان السفير بي إلى ربى إلى أن انتهى إلى مقام ثم وقف عند ذلك، فقلت: يا جبريل، في مثل هذا المقام يترك الخليل خليله ؟ فقال: إن تجاوزته احترقت بالنور. ام (2/482)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60578کی تصدیق کریں
0     875
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات