گناہ و ناجائز

خاص پاخانے کے مقام کے بال صاف کرنا

فتوی نمبر :
60241
| تاریخ :
2001-02-02
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

خاص پاخانے کے مقام کے بال صاف کرنا

بخدمت جناب مفتی صاحب! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ زیرِ ناف بالوں کے حکم میں مقعد (بڑے تقاضا کی جگہ) کے بال بھی داخل ہیں یا نہیں؟ براہِ کرم جواب ذرا جلد عنایت فرمائیں ، عین نوازش ہوگی شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکورہ بال بڑے ہوں اور تلویث (نجاست جم جانے)کا خطرہ ہو تو زیرِ ناف بالوں کے ساتھ انہیں بھی صاف کرنا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال النوویؒ فی شرحہ : و المراد بالعانۃ الشعر الذی فوق ذکر الرجل و حوالیہ و کذٰلک الشعر الذی حوالی فرج المرأۃ و نقل عن ابی العباس بن سریج انہ الشعر النابت حول حلقۃ الدبر فیحصل من مجموع ہذا استحباب حلق جمیع ما علی القبل و الدبر و حولہما۔ اھـ (ج۱،ص۱۲۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60241کی تصدیق کریں
0     1140
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات