اذان و اقامت

دورانِ اقامت مقتدیوں کا حضورؐ کے نام کی تعظیم میں بیٹھے رہنا

فتوی نمبر :
59906
| تاریخ :
2006-04-19
عبادات / نماز / اذان و اقامت

دورانِ اقامت مقتدیوں کا حضورؐ کے نام کی تعظیم میں بیٹھے رہنا

جناب مفتی صاحب السلام علیکم
جماعت سے قبل جو تکبیر پڑھی جاتی ہے اس دوران امام اور مقتدیوں کا حضور پاکﷺ کے نام کی تعظیم میں بیٹھے رہنا کیسا ہے؟ ’’أشہد أن محمدا رسول اللہ‘‘ اور ’’حی علی الصلاۃ‘‘ پر کھڑے ہونا ، ہمیں کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیۓ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعتِ مطہرہ نے ہر عمل کے آداب اور طریقے خود ہی تعلیم فرمائے ہیں اور اس کی تکمیل آپ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ میں ہو چکی تھی اور خیر القرون میں اس پر عمل درآمد بھی ہو چکا تھا، بعد والوں کے لۓ کچھ بھی نہیں چھوڑا گیا ، اس لۓ دین میں اپنی طرف سے کوئی طریقہ نکال کر اس پر کار بند ہونا درست نہیں، اس سے احتراز چاہیۓ۔
اس کے بعد واضح ہو کہ دورانِ تکبیر لوگوں کو’’أشہد أن محمدا رسول اللہ‘‘ تک بیٹھنے کا حکم دینا اور پھر اپنے مخصوص طرزِعمل کو عظمتِ رسول کا لبادہ اڑھا کر اسے مسنون قرار دیناقطعاًغلط اور خلافِ شریعت ہے، جو بے دلیل ہونے کی وجہ سے دین میں زیادتی اور بدعت کے مترادف ہے، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ تکبیر کے وقت ابتداءً کھڑا ہونا یا بقولِ بعض فقہاء کے کسی خاص صورت میں ’’حی علی الصلاۃٰ‘‘پر کھڑے ہونا ہر دو صورتوں کے موافق عمل کرنے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی عمدة القاري: فذهب مالك وجمهور العلماء إلى أنه ليس لقيامهم حد، ولكن استحب عامتهم القيام إذا أخذ المؤذن في الإقامة اھ(5/ 153)۔
وفی البدائع: لأن القیام لأجل الصلاة ولایمکن ادائها بدون الإمام فلم یکن القیام مفیداً ثم ان دخل الإمام من قدام الصفوف فکما راوه قاموا لأنه کما دخل المسجد قام مقام الإمامة وإن دخل من وراء الصفوففالصحيح أنه كلما جاوزصفاً قام ذلك الصف لأنه صار بمال لواقتدوا به جاز فصار فی حقهم کانه أخذ مکانه اھ (۱/۲۰۰)ز

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59906کی تصدیق کریں
0     804
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • جمعہ کی پہلی اذان کو مؤخر کرنا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات