۱۔ اذان کے وقت اگر کوئی قرآن پڑھ رہا ہو تو کیا وہ اذان کا جواب دے یا قرآن پڑھتا رہے۔
۲۔ اگر قرآن کسی بالغ مرد یا عورت سے گرجائے تو کیا کفارہ ہے۔
۱۔ اگر اپنے محلہ کی مسجد (جہاں وہ نماز پڑھتا ہے) کی اذان ہو تو ایسی صورت میں اذان کے دوران تلاوت موقوف کر دے، یعنی پہلے اذان سنے اور پھر اپنی تلاوت پوری کرے اور اگر تلاوت جاری رکھنا چاہے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔
۲۔ اس عمل پر توبہ واستغفار کے علاوہ اور کوئی کفارہ نہیں۔
وفی الشامیة: ویجیب وجوبا وقال الحلوانی ندباً اھ (۱/۳۹۶)۔
وفی الفتاوى الهندية: ولو كان في القراءة ينبغي أن يقطع ويشتغل بالاستماع والإجابة. كذا في البدائع (1/ 57)۔