قرآن و حدیث کے آداب و احکام

بلاوضو قرآن مجید چھونے والے کو منع کرنا

فتوی نمبر :
58958
| تاریخ :
2001-07-05
آداب / شعائر اسلام / قرآن و حدیث کے آداب و احکام

بلاوضو قرآن مجید چھونے والے کو منع کرنا

میرا سوال قرآنِ کریم کو غیرمسلم کا ہاتھوں میں لینے سے متعلق ہے کہ غیرمسلم شخص جو صرف نام کا مسلمان ہے اور بغیر وضو کے ہے اور ایک شخص کو کیا کرنا چاہیے جب وہ لوگوں کو اس طرح قرآن کو چھونے کو برا دیکھے، کیا اس کو ان کو یہ نصیحت کرنی چاہیے کہ وہ وضو کریں قرآن کو چھونے سے پہلے، کیونکہ وہ اللہ کا کلام ہے تاکہ ان کو اس پاکیزہ حالت میں قرآن کو چھونے کی اجازت دے دے، اور یا ان کو نہ بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کی مقدس کتاب ہے اور شریعتِ مطہرہ نے اسے چھونے اور اس کی تلاوت کےلیے آداب بھی متعین کیے ہیں۔ جن میں سے یہ بھی ہے کہ اس کی تلاوت یا اسے چھونے سے قبل طہارت ( یعنی اگر غسل کی حاجت ہو تو غسل ورنہ وضو) کا حاصل کرنا ضروری ہے۔ لقولہ تعالیٰ: ’’لا یمسہ إلا المطہرون‘‘ الآیۃ
لہٰذا مسلمانوں پر بھی لازم ہے کہ اس مقّدس کتاب کو بے وضو چھونے سے احتراز کریں اور کسی کافر کے چھونے کے بارےمیں یہ تفصیل ہے کہ بغیرطہارت کے اس کا چھونا بالکل جائز ہی نہیں، البتہ اگر وہ غسل کرلے اور امید ہو کہ اسے چھو کر یا پڑھ کر سیدھا ( یعنی ہدایت والا) راستہ اختیار کرے گا تو اس صورت میں امام محمدؒ کے قول پر عمل کرتے ہوئے اسے چھونے وغیرہ کی اجازت دے سکتے ہیں۔
البتہ دیکھنے والے کو چاہیے اگر اسے یقین ہو کہ یہ چھونے والابے وضو ہے یا کافر ہے اور اس نے غسل نہیں کیا تو انہیں چھونے سے روکے اور منع کرے اور اس کے فضائل بیان کر کے انہیں غسل پر آمادہ کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز۔(1/ 173)-
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله: ظاهر كلامهم لا) قال في النهر: وظاهر استدلالهم بقوله تعالى ﴿لا يمسه إلا المطهرون﴾ (الواقعة: 79) بناء على أن الجملة صفة للقرآن يقتضي اختصاص المنع به اهـ لكن قدمنا آنفا عن المبتغى أنه لا يجوز اھ (1/ 173)-
وفی الدر المختار: ويمنع النصراني من مسه، وجوزه محمد إذا اغتسل ولا بأس بتعليمه القرآن والفقه عسى يهتدي اھ
وفی حاشية ابن عابدين: وفي الخانية الحربي أو الذمي. (قوله: من مسه) أي المصحف بلا قيده السابق. (قوله: وجوزه محمد إذا اغتسل) جزم به في الخانية بلا حكاية خلاف. قال في البحر: وعندهما يمنع مطلقا. (1/ 177)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58958کی تصدیق کریں
0     1195
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآنِ کریم کو چھونے کیلئے وضو ضروری ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنی سورتوں پر مشتمل کتاب بغیر وضو کے چھونا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین سے دیکھ کر بغیر وضو ، قرآن پاک پڑھنا-جنابت (ناپاکی) کی حالت میں قرآن سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بے وضو شخص کیلئے موبائل پر تلاوتِ قرآن مجید کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • آفس میں کرسی پر بیٹھ کر جوتے پہنے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات