کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کھلی ہوئی بدکاری میں ملوث ہے اور منع کرنے سے بھی اپنی اس مذموم حرکت سے باز نہیں آتا تو ایسے شخص کے بارے میں شریعتِ مطہرہ کا کیا حکم ہے کہ اہلِ محلہ اور عزیز و اقارب پر کیا شرعی ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟ اس کو واضح کرکے عنداللہ ماجور ہوں۔
صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور اگر واقعۃً اپنے اس فعلِ قبیح سے باز نہیں آتا، تو تمام اہلِ محلہ اور عزیز و اقارب کو چاہئے کہ جب تک وہ اپنے فعلِ بد پر صدقِ دل سے توبہ واستغفار نہ کرے اس وقت تک اس کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کردیں۔