(+92) 0317 1118263

ایمان

داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

فتوی نمبر :
58733
| تاریخ :
2007-07-02
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
1. ہمارے علاقے میں اکثر لوگ داڑھی کو بُرا سمجھتے ہیں اور اس کی توہین و تحقیر کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ داڑھی رکھنا تو ملّاؤں کا کام ہے، ایسے لوگوں کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟
2. اور ان لوگوں کا نجومیوں پر بهى بہت اعتقاد ہو گیا ہے نجومی جو کہے اُسے بلا چوں و چراں مان لیتے ہیں۔ کیا نجومی اس قابل ہے کہ اُسے مستقبل شناس سمجھا جائے اور مستقبل جاننے کے لیے اُسے اپنا ہاتھ دکھا دیا جائے۔
3. اگر کوئی شخص کسی بڑے عالم یا کسی بڑی شخصیت کے ,بوقت ملاقات ہاتھ چومے اور اس کے آگے جھک جائے تو اس طرح کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1. کسی ادنیٰ سے ادنیٰ سنت کو برا سمجھنا یا اس کا مذاق اڑانا درحقیقت اسلام اور حضور اکرم ﷺ کے ساتھ استہزاء ہے جس کے کفر ہونے میں کچھ شبہ نہیں، جب سنت سے استہزاء کفر ہے تو داڑھی تو واجب ہے اور شعائراسلام میں سے ہے، اس کا مذاق اڑانا بطریق اولیٰ کفر ہے، اس لیے مذکور علاقہ کے لوگوں پر اپنے اس ناجائز طرزِعمل سے احتراز اور اب تک کے لاعلمی میں صادر ہونے والے گناہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار لازم ہے۔
2. نجومی کو مذکور نظریہ سے ہاتھ دکھانا جائز نہیں، نبی کریم ﷺ نے اس کی ممانعت فرمائی ہے اور احادیث میں اس پر سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں اس سے احتراز لازم ہے۔
3. کسی عالم یا بزرگ کا ہاتھ چومنا اگرچہ جائز ہے، مگر اس کے سامنے اس طرح جھکنا کہ رکوع یا سجدہ کی کیفیت بن جائے درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين:لما في النهر عن البزازية: لو لم ير السنة حقا كفر لأنه استخفاف.اهـ. (1/ 474)
وفی الدر المختار وحاشية ابن عابدين: وأفاد أن تعلم الزائد على هذا المقدار فيه بأس بل صرح في الفصول بحرمته وهو ما مشى عليه الشارح. (إلی قوله) وإنما زجر عنه من ثلاثة أوجه:
أحدها: أنه مضر بأكثر الخلق، فإنه إذا ألقى إليهم أن هذه الآثار تحدث عقيب سير الكواكب وقع في نفوسهم أنها المؤثرة، وثانيها: أن أحكام النجوم تخمين محض، (إلی قوله) وثالثها: أنه لا فائدة فيه (1/ 44)
وفی رد المحتار: وفی المحیط أنه یکره الانحناء للسطان وغیرہ ۶/۴۸۳)
وفیه أیضاً: وفی الزاهدی الایماء فی السلام إلی قریب الرکوع کالسجود اھ (۶/۴۸۳)
وفی الدر المختار: ولا بأس بتقبیل ید الرجل العالم والمتورع علی سبیل التبرك اھ (۶/۴۸۳) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58733کی تصدیق کریں
1     1202
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 5
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ اپنی ذات و صفات کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • عقیدہ وحدة الوجود

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات