ایمان

اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

فتوی نمبر :
58735
| تاریخ :
2006-03-23
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
۱۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر مؤمن کے دل میں موجود ہیں اس کی وضاحت کریں کہ کس اعتبار سے دل میں موجود ہوتے ہیں، کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر مؤمن کے دل میں بیٹھے ہوتے ہیں۔
۲۔ اللہ تعالیٰ ہر آدمی کے شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں اس کی وضاحت کریں کہ کس اعتبار سے قریب ہیں؟ کیا اللہ تعالیٰ شہ رگ میں بیٹھے ہوئے ہیں یا نہیں؟
۳۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ انسان کو جو سوچ آتی ہے چاہے وہ اچھی ہو یا بری وہ اللہ کی طرف سے ہے ، کیا یہ درست ہے یا نہیں؟براہ ِکرم قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱، ۲۔ واضح ہو کہ یہ کہنا برا نہیں، بلکہ جائز اور درست ہے اور اس کا مطلب یہ ہوا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفاتِ خاصہ علیم و خبیر اور بصیر وغیرہ کے اعتبار سے مخلوق کے ہر زرہ میں موجود اور اس کے اگلے پچھلے اور موجودہ تمام احوال کو بخوبی جانتے ہیں۔ اور اگر کوئی شخص ان اقوال سے یہ مراد لے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات کے اعتبار سے ان اشیاء میں حلول کیے ہوئے اور جگہ پکڑے ہوئے ہیں تو بلاشبہ یہ کفریہ عقیدہ ہے ، جس سے احتراز لازم ہے۔
۳۔ اگرچہ یہ سوچ حقیقۃً من جانب اللہ ہوتی ہے، مگر بُری سوچ کو اپنے سبب شیطان اور اچھی سوچ کی فرشتہ کی طرف نسبت کی جاتی ہے، جبکہ اس سوچ کے موافق یا مخالف عمل کرنا یہ انسان کے اختیار میں ہے اور اسی اختیار پر جزاء وسزا بھی مرتب ہوتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفردوس بماثور الخطاب: قال ابن تیمیه ھو مذکور فی الاسرائیلیات(إلی قوله) و معناہ وسع قلبه الإیمان بی و محبتی و معرفتی وإلا فمن قال إن اللہ یحل فی قلوب الناس فھو اكفر من النصاری اھ (۳/۱۷۴)
وفی تفسير روح المعاني: ﴿وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ﴾ أي نعلم به وبأحواله لا يخفى علينا شيء من خفياته على أنه أطلق السبب وأريد المسبب لأن القرب من الشيء في العادة سبب العلم به وبأحواله أو الكلام من باب التمثيل ولا مجال لحمله على القرب المكاني لتنزهه سبحانه عن ذلك۔ (13/ 328)
و فی حاشیة مشكاة المصابیح: قوله به قرینه من الجن و قرینه من الملائكة أی لكل أحد من بنی اٰدم صاحب من الملك وصاحب من الشیطان وھو قرین، فقرینه من الملائکة یأمره بالخیر، واسمه الملهم وقرینه من الشیطان یأمره بالشر و اسمه أھرمن والوسواس اھ (۱/۱۸)واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58735کی تصدیق کریں
1     1303
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ اپنی ذات و صفات کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات