ایمان

کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

فتوی نمبر :
58752
| تاریخ :
1996-02-02
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ آج کل انڈین اور بعض پاکستانی گانوں میں کفریہ کلمات کی آمیزش کثرت سے پائی جارہی ہے مثلاً (نقل کفر کفر نباشد) ’’حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے خدا بھی نہ جانے تو ہم کیسے جانیں‘‘ اور ’’قدرت نے بنایا ہوگا فرصت سے تجھے میرے یار‘‘۔ یا ان جیسے اور گانے جن میں کفریہ کلمات ہوں، تو عرض یہ ہے کہ ان کے فقط گانے اور سننے سے آدمی کافر ہوجائے گا یا ان کلمات کفریہ کا عقیدہ رکھنے سے کافر ہوگا؟ آج کل یہ بہت عام ہوگئے ہیں اور بسوں وغیرہ میں بھی کثرت سے اس قسم کے کفریہ ریکارڈ لگائے جاتے ہیں جن سے بچنا اکثر ناگزیر ہوتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور گانے (جن کے ایک شعر کو سائل نے سوال میں ذکر کیا ہے) اللہ تعالیٰ کی شان میں انتہائی درجہ گستاخی پر مبنی ہیں، جوکہ قطعاً ناجائز اور حرام ہیں لہٰذا ان کے سننے سے بہرحال احتراز لازم ہے اور جو شخص اس قسم کے کفریہ گانوں کو اپنے قصد وارادہ سے گائے یا گنگنائے اگرچہ وہ اس کا عقیدہ نہ رکھے تب بھی دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا، اس لئے کہ کلمہ کفر مذاق کے طور پر بولنے سے بھی آدمی کافر ہوجاتا ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکور گانوں سے مکمل احتراز کیاجائے اور جبکہ اس قسم کے گانوں کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے تو اس صورت میں مسلمانوں اور بالخصوص حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کے روک تھام کیلئے سعیٔ بلیغ سے کام لے اور جس کے سننے میں اس قسم کے گانے آئیں تو اسے چاہئے کہ اپنی استطاعت کی حد تک اس کو بند کرنے کی کوشش بھی کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر المختار: من ہزل بلفظ کفرٍ إرتد وإن لم یعتقد للإستخفاف۔ وفی الشامیۃ: أی تکلم بہ باختیارہ غیر قاصد معناہ (إلی قولہ) قلت ویظہر من ہذا ان ما کان دلیل الإستخفاف یکفر بہ وإن لم یقصد للإستخفاف۔ الخ (ج۴، ص۲۲۲)
وفی الفتاویٰ التاتارخانیۃ: ومن أتی بلفظۃ الکفر مع علمہ أنہا لفظۃ الکفر عن إعتقادہ فقد کفر ولو لم یعتقد أو لم یعلم أنّہا لفظۃ الکفر ولٰکن أتی بہا علی اختیار فقد کفر عند عامۃ العلماء لا یعذر بالجہل۔ (ج۵، ص۴۵۸) ……………………………………………………………………… واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58752کی تصدیق کریں
1     1690
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ اپنی ذات و صفات کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات