اللہ کیسا تھا اور ابھی تک ایسا ہی ہے ،اور وقت کے گذرنے کے ساتھ وہ نہیں بدلہ ،یہ اس لیے ہے کہ یہ بات کہنا غلط ہے کہ اللہ عرش پر ہے اسی طرح یہ بھی کہنا غلط ہے کہ اللہ ہر جگہ ہے۔ ہمارے اسلاف کا موقف یہ ہےکہ اللہ پر اس طرح یقین کرو جیسا وہ ہے ، اس کی تحقیق میں لگے بغیر ،(الایمان باللہ)۔
اس کے علاوہ 8290نمبر کے استفتاء میں ذکر کیا جاتا ہے کہ سعد الدین تفتازانی ؒنے ''اللہ کہاں ہے '' کی وضاحت اپنے الفاظ میں کچھ یوں بیان کی کہ وہ ہر جگہ پر نہیں ہے (شرح العقائد) کیا یہ فتویٰ درست ہے ؟
اللہ تعالیٰ ازل میں جیسے تھے تاابد ویسے ہی رہیں گے وہ کسی قسم کے تغیر وتبدل قبول کرنے سے پاک اور مبرا ہیں اور تمام چیزوں، بلکہ تمام عالم کا احاطہ کیے ہوئے ہیں ۔ جبکہ نصوص قرآنیہ حدیثیہ میں اللہ کے مستوی عرش ہونے یا ہر جگہ موجود ہونے کی جو تصریحات ہیں وہ متشابہات میں سے ہیں ان میں زیادہ خوض میں پڑنا کج رو قسم کے لوگوں کا کام ہے, البتہ فہم کیلیے اہل علم نے استویٰ علی العرش کا معنی غلبہ وقدرت سے اور ہر جگہ موجودگی کا معنی علم وقدرت کے اعتبار سے کیا ہے ۔
کمافی التنزیز العزیز :﴿اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ﴾ [البقرة: 25۵)
فی شرح العقائد النسفیۃ: ولا یتمکن فی مکان لأن التمکن عبارۃ عن نفوذ بعد فی اٰخرمتوھم او متحقق یسمونہ المکان و البعد عبارۃ عن استداد قائم بالجسم أو بنفسہ عند القائلین بوجود الخلاء و اللہ تعالیٰ منزہ عن الامتداد و المقدار لاستلزا بہ التجزی (الی قولہ) وأما الدلیل علیٰ عدم التخیر فھو أنہ لو تحیز فأما فی الأزل فیلزم قدم الحیز أولا یکون فیکون محلاً للحوادث وأیضاً أما أن یساوی الحیز أو ینقص عنہ فیکون متناھیاً أو یزید علیہ فیکون متجزیاً وإذا لم یکن فی مکان لم یکن فی جھۃ ولا علو و سفل و لاغیرھما لانھا اما حدود و اطراف للامکنۃ او نفس الامکنۃ باعتبار عروض الإضافۃ إلی شیء الخ (414) واللہ اعلم!
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1