ایمان

ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

فتوی نمبر :
58789
| تاریخ :
1996-02-02
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض افراد بلکہ ایک منظم گروہ عوام الناس کو بیرونِ ملک ملازمت کی پیشکش کرتے ہیں لیکن اس شرط کے ساتھ کہ ملازمت کے حصول والے شخص کو قادیانی یا احمدی ظاہر کرنا ہوگا۔
آیا کسی صحیح العقیدہ اور راسخ العقیدہ مسلمان کو یہ طرزِ عمل اختیار کرنا جائز ہے اور یہ کہ اس طرزِ عمل کو اختیار کرنے سے ایمان پر کوئی اثر پڑسکتا ہے؟ کیونکہ بعض دوست یہ کہتے ہیں کہ روزگار کے حصول کیلئے اگر کاغذی کاروائی میں قادیانی، احمدی وغیرہ لکھ دیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہم کوئی دل سے تو قادیانی وغیرہ نہیں، یہ تو صرف خانہ پوری کیلئے ہے۔ ازراہِ کرم شریعتِ محمدی ﷺ کی رو سے جواب مرحمت فرماکر بے حد شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی کافر ملک کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے یا کسی اور دنیوی مصلحت کیلئے پاسپورٹ اور ویزہ فارم پر مذہب کے خانہ میں کسی مسلمان کا دیدہ و دانستہ اپنے آپ کو قادیانی یا کسی اور مذہب کا پیروکار لکھوانا (جو ایک مستقل حیثیت رکھتا ہے) موجب کفر ہے، اگر کوئی شخص ایسا کرچکا ہے تو اس پر صدقِ دل سے توبہ واستغفار اور تجدیدِ ایمان واجب ہے، نیز آئندہ کیلئے ایسا کرنے سے پرہیز بھی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الہندیۃ: ومن یرضٰی بکفر نفسہ فقد کفر۔ اھـ (ج۲، ص۲۵۷)-
وفیہا ومن اتی بلفظۃ الکفر وہو لم یعلم أنہا کفر إلّا انہ اتی بہا عن إختیار یکفر عند عامۃ العلماء خلافا للبعض ولا یعذر باالجہل کذا فی الخلاصۃ۔ (ج۲، ص۲۷۶)واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58789کی تصدیق کریں
1     1640
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ اپنی ذات و صفات کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات