میرا سوال یہ ہے کہ خدا کی صفات بھی ذات ہیں یعنی ایک خدا کی صفت بھی ذات اور دوسرا خدا کی ذات ،تو دو ذاتیں ہوئیں اور یہ بھی میرے دل میں خیال آتا ہے کہ خدا کی ساری صفات بھی ذات ہیں تو سو(۱۰۰) ذاتیں ہوئیں، مجھے معلوم ہے کہ یہ کفریہ عقیدہ ہے، بلکہ اصل یہ ہے کہ خدا کی ذات ایک ہے اور صفات لامحدود، کیونکہ قرآن پاک میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے،مگر میرے دل میں یہ شیطانی خیالات آرہے ہیں میں ان خیالات کو کیسے دفع کروں؟ کیا خدا کی ذات کی طرح اس کی صفات سے حاجات طلب کرنا کفر ہے؟ میں یہ کہتا ہوں کہ خدا اپنی تمام صفات کے ساتھ ایک ذات ہے اور میرا یہ بھی عقیدہ ہے کہ خدا مخلوق کی طرح نہیں ہے اور نہ مخلوق خدا کی طرح، مگر دل میں یہ خیال آتا ہے کسی نہ کسی لحاظ سے ہوگا، میرا عقیدہ میں تو ذکر دیا ہے، لیکن اگر ایسے خیالات آئیں کہ ہو سکتاہے ایسا نہ ہو یا ہو سکتاہے کہ ایسا ہی ہو تو کیا ان خیالات کی وجہ سے میں کافر ہو جاؤنگا؟
جس طرح کسی انسان میں مختلف صفات ہوں ،مثلاً وہ جھوٹ نہیں بولتا، بدنظری نہیں کرتا، صوم و صلوٰۃ کی پابندی کرتا ہے، خوش اخلاق ہے وغیرہ وغیرہ تو ان صفات کے تعدد سے اس کی ذات متعدد نہیں ہوتی، بلکہ وہ تو ایک ہی شخص ہوتا ہے اور تعدد اس کی خوبیوں میں پایا جاتا ہے۔ اسی طرح تعدد کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے، جبکہ اس قسم کےخیالات آنے سے آدمی کافر نہیں ہوتا۔ نیز سائل کے سوال پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ وسوسے کا مریض ہے اور ایسے شخص کے لیے بہ کثرت تیسرا کلمہ پڑھتے رہنا بہت مفید اور وساوس کو ختم کرنے کا باعث ہے، اس لیے اسے بھی اس کا اہتمام چاہیے۔
ففی مشكاة المصابيح: عن أبي هريرة قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : «إن الله تعالى تجاوز عن أمتي ما وسوست به صدورها ما لم تعمل به أو تتكلم»(1/ 26)-
وفی شرح العقائد النسفیة: وله صفات لما ثبت من أنه تعالیٰ عالم قادر حی إلیٰ غیر ذلك (إلی قوله) و ھی لا ھو ولاغیره یعنی أن صفات اللہ تعالیٰ لیست عین الذات ولا غیر الذات فلایلزم قدم الغیر (اإلی قوله) ولا یوجد بدونه مع الکل والصفة مع الذات و بعض الصفات مع البعض اھ(ص:۴۸،۴۹) واللہ أعلم
غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم
یونیکوڈ ایمان 6امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام
یونیکوڈ ایمان 1اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟
یونیکوڈ ایمان 1اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب
یونیکوڈ ایمان 1