اگر کسی فرد کا نکاح ہو اور رخصتی دس سال بعد ہو تب وہ نکاح قائم رہتا ہے؟
شوہر اور بیوی کے درمیان بات چیت و ملنا ملانا رہا ہے مگر شادی (رخصتی ) نہیں ہوئی ۔
براہ مہربانی رہنمائی فرمائے.
واضح ہوکہ نکاح ہونے کے بعد بلاوجہ رخصتی کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے،تاہم نکاح کے بعد جتنا بھی وقت گزر جائے طلاق دئیے بغیر وہ نکاح ختم نہیں ہوتا،لہذا صورت مسئولہ میں بھی اگرچہ نکاح کے دس سال ہوگئے اور رخصتی نہ ہوئی ہو تب بھی میاں بیوی کا نکاح قائم ہے اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔