نکاح

نکاح کے بعد اگر رخصتی میں دس سال تاخیر ہوجائے تو نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

فتوی نمبر :
58174
| تاریخ :
2022-09-07
معاملات / احکام نکاح / نکاح

نکاح کے بعد اگر رخصتی میں دس سال تاخیر ہوجائے تو نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

اگر کسی فرد کا نکاح ہو اور رخصتی دس سال بعد ہو تب وہ نکاح قائم رہتا ہے؟
شوہر اور بیوی کے درمیان بات چیت و ملنا ملانا رہا ہے مگر شادی (رخصتی ) نہیں ہوئی ۔
براہ مہربانی رہنمائی فرمائے.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ نکاح ہونے کے بعد بلاوجہ رخصتی کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے،تاہم نکاح کے بعد جتنا بھی وقت گزر جائے طلاق دئیے بغیر وہ نکاح ختم نہیں ہوتا،لہذا صورت مسئولہ میں بھی اگرچہ نکاح کے دس سال ہوگئے اور رخصتی نہ ہوئی ہو تب بھی میاں بیوی کا نکاح قائم ہے اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58174کی تصدیق کریں
1     1516
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات